جمعہ 26 اپریل 2024

دل کو بیگ میں رکھ کر گھومنے والی خاتون کی حیرت انگیز کہانی

دل

لندن(دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک) برطانوی مسلمان خاتون اپنا دل بیگ لے کر گھومتی ہیں،39سالہ سیلوا حسین کو تقریبا تین سال قبل ایک آپریشن کے ذریعے اس کے ناکارہ دل کو اس بیگ میں موجود مصنوعی دل سے بدل دیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق دو بچوں کی ماں 39 سالہ سلویٰ حسین کو سال 2017ء میں ہارٹ اٹیک ہوا تھا وہ گھر میں اکیلی تھیں لیکن ہمت کرکے خود ہی ڈرائیو کرکے200 میٹر دور اپنے فیملی ڈاکٹر کے پاس پہنچیں جہاں سے انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اسپتال میں انکشاف ہوا کہ مریضہ کا دل ناکارہ ہوچکا ہے اور انہیں مصنوعی دل لگانا پڑے گا۔ بعد ازاں ڈاکٹرز نے ان کا6 گھنٹے طویل آپریشن کیا اس آپریشن کے ذریعے ان کا دل نکال کر پمپنگ کا مصنوعی نظام لگادیا گیااور یہ پمپ ایک بیگ میں رکھا گیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق سلویٰ حسین کے اس بیگ میں دو بیٹریاں ہیں جو ان کے جسم کو خون پمپ کرنے والی موٹر کو پاور مہیا کرتی ہیں، بیگ سے نکلنے والی پلاسٹک کی دو بڑی ٹیوبیں ان کی ناف کے اندر سے ہوتی چھاتی تک پہنچتی ہیں۔

اس کے علاوہ سیلوا کے پاس دوسرے بیگ میں ایک ایسا اسٹینڈ بائی یونٹ اور بھی ہے کہ پہلے والا اگر اچانک کسی خرابی کی وجہ سے کام کرنا چھوڑ دے تو فوراً دوسرے یونٹ سے اسے بدلا جاسکے۔

بیگ کے اندر جن آلات کو رکھا گیا ہے ان کا وزن لگ بھگ 7 کلوگرام ہے۔ سلویٰ حسین کے سینے میں امریکی کمپنی کا تیار کردہ مصنوعی دل لگایا گیا ہے جس کی قیمت اس وقت86 ہزار پاؤنڈز تھی۔

Facebook Comments