ھفتہ 27 اپریل 2024

جنوبی کورین ڈراموں کی معروف اداکارہ کی پراسرار موت

جنوبی کورین

جنوبی کورین ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ و ماڈل سونگ یو جنگ 26 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 26 سالہ اداکارہ سونگ یو جنگ کی ٹیلنٹ ایجنسی نے ان کی موت کی تصدیق کی ہے۔

اداکارہ سونگ یو جنگ متعدد کورین ڈراموں، میوزک ویڈیوز اور ہائی فیشن کمرشلز میں جلوگر ہو چکی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 26 سالہ کورین اداکارہ کی موت کس وجہ سے ہوئی اس حوالے سے تاحال کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔

خیال رہے کہ 2017 میں 27 سالہ معروف جنوبی کورین بینڈ شائن کے مرکزی گلوکار کم جونگ ہوئن نے خودکشی کی تھی۔

Facebook Comments