پیر 20 مئی 2024

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعہ) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

بار بار اپنی پوزیشن کو نہ بدلیں آپ کو اب صورتحال کا اندازہ نہیں ہے کہ یہ کس قدر آزمائشی ہے۔ اس وقت تو خاموشی سے اپنے پرانے روز گار پر توجہ دینا ہی بہتر رہے گا۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

جو لوگ کسی بھی غیر قانونی ذریعے سے پیسہ کمانے کے چکروں میں ہیں وہ مشکل میں آ سکتے ہیں۔ اس لئے بعض آ جائیں اور جو رزق حلال کا طریقہ ہے بس اس پر چلنے کی کوشش کریں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

آپ حالات کو جب تک نہیں بدلیں گے کامیابی کیسے ملے گی آپ قدم ہی نہیں اٹھاتے ڈرتے ہیں۔ اپنے حق کے لئے تو بولیں ورنہ شاید قسمت ایسا موقع دوبارہ فراہم نہ کرے غور کریں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

یہ تبدیلیاں جو آپ کو ملنے جا رہی ہیں برسوں بعد ان کا آغاز ہوا ہے۔ اب اچھی بھی ہوں گی اور بری بھی ہو سکتی ہے اس لئے آپ کو برداشت تو کرنا ہوگا سب کچھ وہ بھی ابھی سے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

رقم کے لئے جو پریشانی چل رہی تھی اس کا مسئلہ حل ہوگا اور ساتھ ہی پراا ایک رکا ہوا کام بھ ہو جائے گا۔ اس وقت ستاروں کی پوزیشن قدرے آپ کے حق میں ہو گئی ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

اب صورتحال کچھ واضع ہونا شروع ہوئی ہے آپ کو تھوڑی سی ہمت دکھانی ہے اور اپنے حق کے لئے قدم اٹھانا ہے بڑوں کی عزت اپنی جگہ مگر اپنی پوزیشن تو واضع ضرور کریں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آج ایک اہم دن ہے آپ کی کچھ بات بگڑ جائے گی اور کچھ بن جائے گی مگر نقصان وغیرہ کا کوئی خطرہ نہیں ہے اور آپ کے اندر ا انسان کسی اہم معاملے میں رہنمائی بھی کرے گا۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

کسی کی باتوں میں آکر فوری سمت کو تبدیل نہیں کرنا حالات خود بخود ایسے بن سکتے ہیں سب کچھ آسانی سے ہو جائے گا ایسے ہونے کی صورت میں بہت ہی فائدہ مل سکتا ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

آپ جس بھی مسئلے کو لے کر پریشن ہیں وہ حل ہونے میں تین چار دن ابھی مزید لگ سکتے ہیں اس لئے صرف اپنے روز گار پر ہر ممکن کوشش کر ے معاملات سیدھے کریں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

نوکری کی تلاش کرنے والوں کے لئے خوشی کی خبر ہے اور جو لوگ کافی دنوں سے بیمار چلے آ رہے تھے وہ بھی انشاءاللہ اب تیزی سے بہتری کی جانب جائیں گے آج اچھا دن ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

کوئی پس پردہ سخت مخالفت کر رہا ہے اور جس پر آپ نے بڑے احسان کئے ہوئے تھے وہ سب سے پہلے آپ کے خلاف میدان میں آ سکتا ہے اس لئے خاموشی بہتر ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

آپ کو جس خبر کا انتظار تھا وہ ابھی نہیں مل سکتی۔ اس وقت آزمائشی سے حالات ہو گئے ہیں جو کہ وارننگ دے رہے ہیں کہ کسی بھی طرح اپنا قبلہ لازمی درست رکھنا ہوگا۔

Facebook Comments