جمعہ 13 دسمبر 2024

بختاور کے ولیمے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

بختاور

سابق صدر آصف زرداری اور  سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی بیٹی بختاور بھٹو زرداری کے ولیمے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں ۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بلاول بھٹو کے ہمراہ بختاور بھٹو زرداری کی تصویر شیئر کی۔

تصویر میں بختاور بھٹو گہرے ہرے رنگ کے خوبصورت عروسی جوڑے میں ملبوس ہیں اور لباس کی مناسبت سے ڈیزائن کردہ ماسک بھی لگایا ہوا ہے۔

بہن کے پہلو میں کھڑے بلاول بھٹو زرداری نیلے رنگ کا کوٹ پینٹ پہنے ماسک لگائے موجود ہیں، شرمیلا فاروقی نے شیئر کی گئی تصویر میں دل والا ایموجی بھی شیئر کیا ۔

اس تصویر سے متعلق سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ زیر نظر تصویر بختاور بھٹو کے ولیمے کی ہے۔

کچھ گھنٹے قبل شرمیلا فاروقی کی جانب سے بختاور بھٹو اور ان کے شوہر کی تصویر بھی شیئر کی گئی ہے جس میں بختاور بھٹو خوبصورت عروسی لباس زیب تن کیے ہوئے ہیں جب کہ اُن کے شوہر نے سیاہ رنگ کا سوٹ زیب تن کیے ہوئے ہیں۔

شرمیلا فاروقی کی جانب سے نوبیاہتا جوڑے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے شادی کی مبارکباد بھی پیش کی۔

واضح رہے کہ بختاور بھٹو زرداری دوروز قبل محمود چوہدری کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو ئی تھیں۔

Facebook Comments