پیر 20 مئی 2024

آئی جی پنجاب نے پولیس اہلکاروں کو بڑی خوشخبری سنادی

لاہور(دھرتی نیوز)انسپکٹر جنرل ( آئی جی) پنجاب پولیس انعام غنی نے 15دنوں میں کانسٹیبل سے سپرٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) رینک تک خالی آسامیوں کو پروموشنزکے ذریعے پُر کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

آئی جی پنجاب کا کہنا تھاکہ تمام خالی آسامیوں پر میرٹ کے مطابق افسران و اہلکاروں کی پروموشنز کو یقینی بنایا جائے۔

تمام فیلڈ یا یونٹ سربراہان خالی آسامیوں پر ترقیوں کا عمل مکمل کرکے16فروری تک ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ کو سرٹیفیکیٹ دیں گے۔سرٹیفیکیٹ میں ضلع یا فیلڈ یونٹ میں خالی آسامیوں پر افسران واہلکاروں کی ترقیوں کے بعد سیٹیں پُر ہونے کی تفصیل ہوگی۔

تمام کمانڈ افسران ماتحت سٹاف کی محکمانہ پروموشن کیلئے ذاتی نگرانی میں بروقت اقدامات کو یقینی بنائیں۔

Facebook Comments