پیر 20 مئی 2024

شیخ رشید نے پی ڈی ایم کی دکھتی رگ پر ہاتھ رکھ دیا

اسلام آباد(دھرتی نیوز) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اکتیس جنوری کی ڈیڈ لائن گزر گئی،پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) دیکھ لے عمران خان آج بھی وزیراعظم ہے،عمران خان کے مستعفی ہونے کا خواب دیکھنے والے اپنے استعفوں سے بھی بھاگ گئے۔

 دھرتی نیوز کے مطابق میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا میں نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ پی ڈی ایم کے تلوں میں تیل نہیں،ان کے اراکین پارلیمنٹ کے استعفے بھی ان کی جیب میں رہ جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں تحریک انصاف اور اتحادی ہی کامیاب ہونگے،پی ڈی ایم جتنے مرضی جلسے جلوس لانگ مارچ کرے ،عمران خان پانچ سال پورے کرے گا،مولانا فضل الرحمان کو بھی سمجھ آگئی ہے اس لیے ان کے بیانات میں تبدیلی دیکھی ہے۔

Facebook Comments