پیر 20 مئی 2024

عمران خان نے عزت سے گھر جانے کا موقع گنوا دیا: بلاول بھٹو زرداری

کراچی(دھرتی نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت کو موقع دیا تھا کہ وہ عزت کے ساتھ مستعفی ہوجائے لیکن انہوں نے آج وہ موقع بھی گنوا دیا۔ اب پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے اجلاس میں اگلا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

بلاول بھٹو زرداری نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ موجودہ حکومت کو منصفانہ،شفاف انتخابات کے ساتھ جمہوری عمل کی تکمیل کےلیےموقع دیا لیکن انہوں نے وہ گنوا دیا، اب لانگ مارچ کرنا ہے یا تحریک عدم اعتماد لانی ہے ، اس کا فیصلہ 04 فروری کو پی ڈی ایم کے اجلاس میں کیا جائے گا۔

 بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت کی مایوسی اور سینیٹ الیکشن میں اپنی شکست نظر آرہی ہے۔ سینیٹ انتخابات سےپتہ چلےگا کہ حکومت کمزورہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسٹیلبشمنٹ سیاسی معاملات میں دخل اندازی اور پی ٹی آئی حکومت کی پشت پناہی چھوڑ دے کیونکہ عوام کی منتخب حکومت ہی عوام کے لیے کام کر سکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سینیٹ انتخابات میں دھاندلی کے لیے منصوبہ بندی ہورہی ہے۔

Facebook Comments