جمعرات 02 مئی 2024

مریم نواز، زرتاج گل یاشرمیلا فاروقی، ونڈرفل ویمن کا ایوارڈ کسے جاناچاہیے؟مفتی عبدالقوی نے ایسا جواب دیدیا کہ حریم شاہ بھی دم بخودرہ گئیں

کراچی (دھرتی نیوز)مفتی عبدالقوی اور ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ ان دنوں میں خبروں میں ہیں اور ان کی ایک اور ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہے ، اس انٹرویو میں حریم شاہ میزبان اور مفتی عبدالقوی مہمان ہیں، اس دوران مفتی عبدالقوی نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو ونڈر فل ویمن آف 2020ءکے ایوارڈ کیلئے منتخب کیا،انہوں نے خواتین کے بارے میں اپنی پسند بتاتے ہوئے واضح کیا کہ خواتین کے اندر اصل چیز اخلاق ہے، اخلاق ہی جس کا اچھا ہو۔

حریم شاہ نے مفتی عبدالقوی سے استفسار کیاکہ آپ کو موقع ملے توماہرہ خان، صبا قمر اور سجل علی میں سے آپ کونسی ایکٹرس کے ساتھ کام کرنا پسند کریں گے؟جس پر مفتی عبدالقوی نے کہاکہ ’میرے اندر خداداد صلاحیتیں ہیں، تینوں سے پوچھ لیں جو اپنی طرف سے رضامندی کا اظہار کرے اور یقین ہے کہ تینوں ہی مفتی عبدالقوی کے ساتھ کام کرنا چاہیں گی۔

 ڈرامہ کی ہیروئن میں کیاصلاحیتیں ہونی چاہیں جو متاثر کرسکتی ہیں جس کے جواب میں مفتی قوی کاکہناتھاکہ قوم کو خوشخبری سناتا ہوں کہ اللہ نے قوم میں بہت زیادہ خداداد صلاحیتیں رکھی ہیں اور یقین ہے کہ وہ بھی اپنی خداداد صلاحیت کا اظہار کریں گے اور میں بھی۔عائزہ خان، ہانیہ عامر یا اشنا شاہ کی طرف سے رات کے وقت کال کرنے کے سوال کے جواب میں ان کاکہناتھاکہ میرا ٹیلیفون 24 گھنٹے آن ہوتا ہے، گھر پر بات کریں چاہے فون پر کریں، کھلی کتاب کی طرح ہوں، عالم دین اور مفتی کو ہونا بھی اسی طرح چاہیے کہ عوامی ہو،الحمدللہ مجھے فخر ہے کہ رات کو گیارہ بجے سے لے کر دو بجے تک بھی اگر خواتین نے فون کیا ہے تو مفتی عبدالقوی نے خود اٹھایا ہے۔

 ایک دن کیلئے وزیراعظم بن گئے تو لڑکیوں کیلئے کونسے تین کام کریں گے جس کے جواب میں مفتی عبدالقوی کاکہناتھاکہ مفتی عبدالقوی اس وقت تک وزیراعظم ہے جب تک عمران خان صاحب وزیراعظم ہیں، قوم کو خوشخبری سناتا ہوں کہ مفتی عبدالقوی تین سال کے لیے نہیں آیا، عمران خان صاحب تین سال کے لیے نہیں آئے، ہم 10 سال کے لیے آئے ہیں۔

مریم نواز، زرتاج گل اور شرمیلا فاروقی میں سے کس کو ونڈرفل ویمن 2020ءکا ایوارڈ دینا چاہیں گے؟حریم شاہ کے اس سوال پر مفتی عبدالقوی نے کہاکہ سب سے پہلے محترمہ مریم نواز صاحبہ کوکیونکہ میں نے اس کو ہمیشہ اپنی بیٹی کہا ہے اورکئی حوالوں سے میں ان کی قدر کرتا ہوں۔حریم شاہ اس پر گویاہوئیں کہ آپ کہتے ہیں میں عمران خان کے ساتھ ہوں، ایوارڈ جا کر کسی اور کی بیٹی کو یہ کیسا؟تو مفتی عبدالقوی نے کہاکہ یہی تو جمہوریت ہے، یہی تو مفتی عبدالقوی کا حسن ہے،اگر میں یہ کہتا کہ میں ووٹ دوں گا محترمہ مریم نواز صاحبہ کو اور میرے قائد محترم عمران خان صاحب ہیں پھر تو آپ یہ بات کرسکتی تھیں، میں اپنے سیاسی حوالے سے قائد محترم سمجھتا ہوں عمران خان صاحب کو، انہی کے ساتھ ہوں، انہی کو ووٹ دوں گا، جو میری مریدین ہیں وہ بھی عمران خان صاحب کو ووٹ دیں گے البتہ ان تین خواتین میں مجھے ہر حوالے سے دیکھنا چاہیے۔

Facebook Comments