جمعرات 02 مئی 2024

’کیا ہم تیسرا ٹی 20 میچ گوادر سٹیڈیم منتقل کر سکتے ہیں؟‘ جنوبی افریقہ کا معروف کرکٹر بھی گوادر سٹیڈیم کی سحر انگیزی میں جکڑا گیا

کراچی (دھرتی نیوز) گوادر کرکٹ سٹیڈیم کی خوبصورتی نے پاکستان کے دورے پر موجود جنوبی افریقہ کے مایہ ناز کرکٹر تبریز شمسی کو بھی دم بخود کر دیا ہے۔

دھرتی نیوز کی تفصیلات کے مطابق فخرعالم کی جانب سے پہاڑوں کے ساتھ سمندر کنارے موجود خوبصورت سٹیڈیم کی ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے شمسی نے ازرائے مذاق کہا کہ کیا ہم تیسرے ٹی 20 کو گوادر سٹیڈیم منتقل کرسکتے ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ یہ اپنے اردگرد کے ماحول کی وجہ سے نیولینڈز اوردھرم شالا کے بعد میرا تیسرا پسندیدہ وینیو بن گیا ہے۔

واضح رہے کہ گوادر کرکٹ سٹیڈیم کی خوبصورتی نے دنیا کو اپنے سحر میں جکڑ لیاہے اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) بھی گوادر کرکٹ سٹیڈیم کی خوبصورتی سے متاثر ہو گیا جس نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ گوادرکرکٹ سٹیڈیم جیساخوبصورت سٹیڈیم ہے توسامنے لائیں۔

گوادرمیں دنیاکے خوبصورت سٹیڈیم کی تعمیرسیکیورٹی میں بہتری کا ثمر ہے، گوادر میں کار ریلی، نمائشی میچ کی تصاویردنیابھرمیں سوشل میڈیاپر وائرل ہو گئی ہیں اور گواد ر سٹیڈیم کی سحر انگیزی نے دنیامیں دھوم مچارکھی ہے۔

Facebook Comments