جمعرات 02 مئی 2024

عمران خان کی تعریف پر والد کا بیٹی کے رشتہ سے انکار لیکن دراصل حکومت سے کیوں تنگ تھا؟ بڑا دعویٰ

فیصل آباد (دھرتی نیوز)ماموں کانجن میں مہنگائی کے ستائے شہری نے وزیر اعظم عمران خان کی تعریف کرنے پر بیٹی کی منگنی کے لئے آئے مہمانوں کو گھر سے بھگا کر رشتے داری کرنے سے انکار کر دیا۔

روزنامہ نوائے وقت کے مطابق کمالیہ سے رمضان اور اس کی اہلیہ، اپنے بیٹے کی منگنی کرنے کیلئے حمید آباد کے رہائشی سہیل کے گھر آئے،دونوں نے بات چیت کے دوران عمران خان کی تعریف کی تو میزبان سہیل آگ بگولہ ہو گیا اور اپنی بیٹی کا رشتہ دینے سے صاف انکار کرتے ہوئے مہمانوں کو گھر سے باہر نکال دیا ۔

یادرہےکہ پاکستان کے عوام مہنگائی سے کافی پریشان ہیں، بےروزگاری میں بھی واضح اضافہ دیکھنےکو آیا، کاروباری حضرات بھی کاروبار نہ ہونے رونا روتے دکھائی دیتےہیں، دلچسپ بات یہ ہے کہ دو سال سے زائد عرصہ موجودہ حکومت کو بیت چکا ہے لیکن تاحال کوئی ذمہ داری قبول کرنے کو تیار نہیں، ہر دوسرے مسئلےکا ذمہ دار ماضی کے حکمرانوں کو قرار دے کر جان خلاصی کرانے کو ہی ترجیح دی جاتی ہے ۔

Facebook Comments