پیر 20 مئی 2024

افغانستان کے دارالحکومت میں یکے بعد دیگر ے 5 بم دھماکے

کابل(دھرتی نیوز ڈیسک)افغان دارالحکومت میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں یکے بعد دیگرے 5 بم دھماکوں سے 11 افراد ہلاک جبکہ 7 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق پانچ میں سے تین دھماکے صبح کے وقت ہوئے، پہلے دھماکے میں پولیس کی گاڑی کو دوسرے دھماکے میں جمیعت اصلاح کے سربراہ کی گاڑی کو اور تیسرے دھماکے میں ایک عام شہری کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیاجبکہ دیگر دو دھماکوں میں افغان فوج اور وفاقی وزیر مملکت برائے امن کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔دھماکے میں افغان وزیر مملکت اور ان کے بیٹے معجزانہ طور پر محفوظ رہے تھے۔

 واضح رہے کہ افغانستان میں پُرتشدد کارروائیوں میں اضافے پر امریکہ نے بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے طالبان کے ساتھ گزشتہ برس فروری میں طے پانے والے امن معاہدے پر نظر ثانی کا عندیہ دیا تھا۔

Facebook Comments