پیر 20 مئی 2024

شاہد خاقان عباسی کے گھر ہونے والے اجلاس میں نوازشریف کی ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت ،اندرونی کہانی سامنے آ گئی

شاہد خاقان عباسی

لاہور(دھرتی نیوز) مسلم لیگ کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے گھر ہونے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے ۔

دھرتی نیوزکے مطابق گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں نواز شریف نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی جب کہ اجلاس میں مریم نواز، شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال،مریم اورنگزیب،جاویدلطیف، سعدرفیق اور پرویز رشید بھی شریک تھے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں واضح مو¿قف اپنانے پر اتفاق کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ پی ڈی ایم کے اجلاس میں لانگ مارچ کی تاریخ کے اعلان پر زور دیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لانگ مارچ اور استعفوں سمیت تمام آپشن استعمال کیے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق سعد رفیق کی سربراہی میں ورکنگ گروپ بھی تشکیل دیا گیا ہے جس میں رانا ثنااللہ، مریم اورنگزیب، خرم دستگیر اور جاوید لطیف شامل ہیں جب کہ گروپ پی ڈی ایم اجلاس کے لیے تجاویز پیش کرے گا۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ پیپلز پارٹی کو قائل کرنے کی کوشش کی جائے گی، اور نواز شریف، مولانا فضل الرحمان اور آصف زرداری سے رابطہ کریں گے۔

Facebook Comments