پیر 20 مئی 2024

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

آپ کی کوشش انشاءاللہ کامیاب ہو سکتی ہے اور کافی دنوں سے جس مسئلے میں مبتلا تھے۔ اس سے نکلنے کا بھی چانس موجود ہے۔ بس دل کو قابو میں ضرور رکھیں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

جن افراد نے اپنی نوکری میں تبدیلی کرنی ہے۔ وہ ابھی جلد بازی نہ کریں۔ اللہ پاک پر بھروسہ رکھیں اور موجودہ کام کام پر ہی توجہ دیں۔ اس میں بہتری کی امید بہت ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

آج کا دن آپ کو اللہ نے چاہا تو ایک بڑی مشکل و پریشانی سے دور کر سکتا ہے اور دل کی ایک خواہش بھی پوری ہو سکتی ہے جو لوگ بیمار ہیں وہ صدقہ ضرور دیں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

آپ ابھی موجودہ جگہ پر ہی بلاک ہیں اور کسی طرف سے کوئی بڑی خوشخبری بھی نہیں ہے۔ ملی جلی کیفیت کا حامل دن ثابت ہو سکتا ہے۔ آپ زیادہ ڈور بھاگ نہ کریں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

صورت حال میرے اللہ نے چاہا تو دن بدن آپ کے حق میں بہتر ہونے کی امید ہے اور آپ جس بھی پریشانی کا سامنا کررہے ہیں وہ غیبی انداز سے کم ہونا شروع ہو گئی ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

آپ کو اپنے تمام غیر ضروری کام چھوڑ کر صرف روزگار کے معاملات کو دیکھنا ہے اور محنت کرنا ہے۔ اللہ نے چاہا تو اس میں بڑی کامیابی کے امکانات روشن ہوتے نظر آتے ہیں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آپ کی ایک اہم ذمہ داری اب کم ہونے کی امید ہے اور جس شخص سے خطرات محسوس ہو رہے ہیں۔ وہ بھی اللہ نے چاہا تو بالکل ختم ہو جائیں گے، بالکل فکر نہ کریں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

مالی طور پر لگتا ہے جیسے کافی پریشان ہیں اور کسی جانب سے کوئی سلسلہ بنتا ہوا دکھائی بھی نہیں دے رہا۔ ان حالات میں آپ کو اب صرف کثرت سے توبہ کرکے ذکر الٰہی کرنا ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

آپ کی پریشانی ان شاءاللہ کم ہوگی اور دماغ سے اس بات کو نکال دیں کہ آپ پر کسی قسم کا کوئی اثر ہے۔ ابھی آپ بالکل آزاد ہیں۔ بس محنت اور لگن کی اشد ضرورت ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

جو لوگ کسی کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔ وہ ابھی ایسا نہ کریں تو بہتر ہے لگتا تو نہیں جیسے حالات اس معاملے میں آپ کے حق میں ہ یں۔ اکیلے کام کرنا آپ کے لئے زیادہ مناسب ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

جن امور میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ اللہ کرے کہ وہ عارضی ہوں۔ آپ کا دل چونکہ آپ کے بس میں نہیں رہتا۔ اس لئے صورت حال بھی زیادہ مناسب نہیں ہے، توبہ کی ضرورت ہے شاید۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

صورت حال دن بدن انشاءاللہ بہتر کی جانب جائے گی۔ آپ کی پریشانی ضرور کم ہوگی ،مگر دوستوں کے لئے اپنے دل کو صاف کر لیں تو بہتر ہے۔ اس میں ابھی یہ والا معاملہ موجود ہے۔

Facebook Comments