جمعہ 26 اپریل 2024

بھارت میں کسانوں کا احتجاج،امریکہ بھی میدان میں آگیا

واشنگٹن(دھرتی نیوز)امریکہ نے بھارت کو کسانوں کے احتجاج کا معاملہ بات چیت سے حل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں اداے کے مطابق بھارت میں موجود امریکی سفارت خانے نے اپنے ایک پیغام میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت کو احتجاجی کسانوں سے مذاکرات کرکے مسئلہ بات چیت سے حل کرنے کا مشورہ دیاہے۔امریکی سفارت خانے کے ترجمان نے کہا کہ ہم اس بات کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ دونوں فریق اپنے اختلافات کو مکالمے سے حل کریں۔

واضح رہے کہ بھارت میں ایک ماہ سے زائد عرصہ سے کسانوں کے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے،تاہم دو روز قبل امریکی گلوکارہ ریحانہ کی جانب سے اس ایشو پر ٹویٹ کرنے کے بعد کسانوں کے احتجاج کا مسئلہ پوری دنیا میں بھرپور طریقے سے اجاگر ہوا ہے اور بھارتی حکومت کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

 واضح رہے کہ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی بھارت میں کسانوں کے ساتھ حکومت کے ناروا سلوک اور متنازع قانون پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔

Facebook Comments