جمعرات 02 مئی 2024

فیفا کے سربراہ نے فٹ بالرز کو کورونا ویکسین لگوانے کی مخالفت کردی

فیفا

زیورخ(دھرتی نیوز اسپورٹس ڈیسک) بین الاقوامی فیڈریشن برائے فٹ بال ایسوسی ایشن (فیفا) کے صدر  انفانٹینو  نے فٹبالرز کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوانے کی مخالفت کردی ہے۔

فیفا کے صدرنے اپنے بیان میں کہا کہ اولین بنیادوں پر کورونا ویکسین فٹبالرز کو نہیں دینی چاہئیں۔ کھلاڑیوں کے بجائے ان لوگوں کو ویکسین دینی چاہیے جنہیں ضرورت ہے، ویکسین کورونا سے متاثر افراد اور ہیلتھ ورکرز کو دینی چاہیے جو دن رات محنت کر رہے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ  مجھے امید ہے اگلے سال قطر میں ہونے والے فٹبال کے عالمی مقابلے میں شائقین موجود ہونگے۔دسمبر 2022 میں قطر میں عالمی فٹبال ورلڈ کپ شیڈول ہے جس میں 32 ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

Facebook Comments