پیر 29 اپریل 2024

گوادر کے بعد ایک اور پاکستانی کرکٹ گرائونڈ کی تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئیں

گلگت (دھرتی نیوز اسپورٹس ڈیسک) گوادر کے خوبصورت کرکٹ گرائونڈ کی تصاویر سامنے آئیں تو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل بھی خاموش نہ رہ سکی اور دنیا کو چیلنج کردیا کہ کسی کے پاس اس سے زیادہ خوبصورت تصاویر ہیں تو شیئرکریں ۔ ابھی گوادر سٹیڈیم کی خوبصورتی کے چرچے چل رہے ہیں لیکن اب پاکستان کے ایک اور کرکٹ گرائونڈ کی تصاویر سامنے آگئیں جس کے بارے میں کہا جارہاہے کہ   یہ گراؤنڈ گلگت بلتستان کی وادی نگر میں موجود ہے۔یہ تصاویر وادی ہنزہ سے تعلق رکھنے والے موبائل فوٹو گرافر علیم بیگ نے شیئر کی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Aleem Ullah Baig (@aleem_beyg)

یاد رہے  کہ گزشتہ دنوں آئی سی سی نے چیلنج کیا تھا کہ گوادر کرکٹ اسٹیڈیم سے خوبصورت سٹیڈیم ہے تو بتایا جائے جس کے بعد بھارتی شہری بھی خاموش نہ رہ سکے اور مختلف تصاویر آئی سی سی کو بھیجنا شروع کردیں لیکن کونسل کے دل میں کوئی تصویر نہ اتر سکی ۔

Facebook Comments