اتوار 28 اپریل 2024

دوسرا ٹی ٹوینٹی ،پاکستان کی ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ جاری ،تین کھلاڑی آوٹ

لاہور (دھرتی نیوز )پاکستان نے زمبابوے کی جانب سے دیئے گئے 119 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے تین وکٹوں کے نقصان پر 12 اوورزمیں 57 رنزبنا لیے ہیں ۔

 تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کاآغاز محمد رضوان اور بابراعظم نے کیا ، وکٹ کیپر بیٹسمین اس مرتبہ گزشتہ میچ کی طرح کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہیں ہوئے اور صرف 13 رنزبنا کر ہی پولین لوٹ گئے جبکہ ان کے بعد فخر زمان میدان میں آئے لیکن صرف دو رنزہی بنانے میں کامیاب ہوئے ۔ محمد حفیظ پانچ رنز بنا کر کیچ آ و ٹ ہو گئے ۔

 اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر زمبابوے کو بیٹنگ کی دعوت دی اور فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس پر زمبابوے نے 9وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 20اوورزمیں 118رنز بنائے ۔زمبابوے کی جانب سے تناشانے اور برینڈین ٹیلر نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا لیکن برینڈن صرف پانچ رنز ہی بنانے میں کامیاب ہوئے اور پولین لوٹ گئے جبکہ اوپننگ پر آنے والے تناشے 34 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے ۔ ان کے علاوہ رجیس نے 18 ، ویسلے نے 16 اور تاریسائی نے 13 رنز بنائے ۔ پاکستان کی جانب سے محمد حسنین اور دانش عزیز نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ فہیم اشرف، ارشداقبال ، حارث روف اور عثمان قادر نے ایک ایک کھلاڑی کو پولین پہنچایا ۔

Facebook Comments