پیر 20 مئی 2024

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتہ) کا دن کیسا رہے گا؟

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

آپ کی ایک دلی مراد انشاءاللہ پوری ہونے کا واضح امکان ہے مگر نیت اچھی ہونا شرط ہے۔ اس لئے اپنے اندر دیکھیں۔ پھر کوئی فیصلہ کریں۔ آج بڑا اہم دن ثابت ہوگا۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

آپ کو اپنی عزت کا خاص خیال رکھنا ہے اور ایسی حرکتوں سے خود کو دور رکھیں جو اس میں خرابی کا سبب بن سکتی ہے۔ اس وقت آپ کی سمجھ میں اصل حقیقت نہیں آ رہی شاید۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

راستے میں جو بھی رکاوٹ محسوس کر رہے تھے۔ وہ انشاءاللہ اب دور ہو گی اور ایک طرف سے کوئی بڑی خبر بھی ملنے کی امید ہے۔ اولاد کا سلسلہ بھی اب بہتری کی جانب ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

آپ بلاوجہ ہر بات کو لے کر فکر مند نہ ہو جایا کریں۔ اللہ نے چاہا تو آپ کو اپنے مقصد میں ضرور کامیابی ملے گی اور کسی طرف سے جو خطرات تھے وہ بھی جلد دور ہو سکیں گے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

پیسوں وغیرہ کی ضرورت پوری ہو سکتی ہے۔ اللہ نے چاہا تو مالی طور پر مضبوط ہوں گے اور گھر میں بھی اب برکت محسوس ہو گی۔ بس اپنے دل کو ہر صورت قابو میں بھی رکھیں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

اچھا دن رہے گا۔ آپ کی ایک پریشانی کا خاتمہ بھی ہو سکتا ہے اور گھر میں جاری کشیدگی بھی تو کم ہو گی۔ آپ جس شخص پر بھروسہ کررہے ہیں بس ایسا بالکل نہ کریں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

صورت حال آج اچھی محسوس ہو رہی ہے۔ جیسے دماغ سے کسی بڑے بوجھ کا اتر جانا ہو اور مستقبل کے حوالے سے بھی شائد کوئی اچھی خبر ملے۔ بس غصہ کرنے والا مریخ زائچہ میں ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

ایک معاملہ خراب ہوا تو کیوں پریشان ہیں۔ توبہ کریں اور نیک نیت کے ساتھ دوبارہ کوشش کریں۔ اللہ پاک سے مدد لے کر چلتے رہیں گے تو کامیابی قدم چومے گی۔ آپ اپنے بل بوتے پر ہیں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

امید ہے کہ کسی طرف سے رقم کا حصول ممکن ہو۔ روزگار کی جو کوشش کی جا رہی ہے انشاءاللہ وہ کامیابی دلائے گی مگر دو تین یوم انتظار کریں اور ابھی صحت پر خاص توجہ دیں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

بلاک رقم کی واپسی کی امید ہے۔ دوستوں میں تعلقات کی خرابی کا اندیشہ اور گھر میں بھی معمولی بات پر کشیدگی کا امکان محسوس ہوتا ہے اس لئے آج اس معاملے میں خاموش رہیں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

جو ساتھ ہیں کم سے کم ان کو تو اپنے سے دور مت کریں۔ اپنے مزاج کو ٹھنڈا رکھیں، حالات اب تیزی سے بدل رہے ہیں۔ آپ کا غصہ کئی معاملات میں بڑی خربای کو لا سکتا ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

اللہ نے چاہا تو آج بڑا اچھا دن ثابت ہوگا۔ آپ کی پریشانیاں اب تیزی سے کم ہو سکتی ہیں اور ناراض کسی قریبی عزیز سے صلح کا امکان بھی ہے ،آپ کو اور بھی اچھی خبریں ملیں گی۔

Facebook Comments