پیر 20 مئی 2024

’اگر اپوزیشن کو آج این آر او دیدوں تو یہ کہیں گے کہ عمران خان زبردست آدمی ہے جس نے ۔۔‘وزیراعظم نے بیان جاری کر دیا

عمران خان

کوٹلی (دھرتی نیوز) وزیراعظم عمرا ن خان نے کہاہے کہ کوئی بھی آج تک آبادی کے خلاف نہیں جیت سکا جب قوم فیصلہ کر لے کہ آزاد ہوناہے تو زیادہ دیر تک انہیں غلام نہیں بنایا جا سکتا ، کشمیر کو بھارت نے پانچ اگست کو نیچے دھکیلنے کی پوری کوشش کی لیکن ناکام ہوئے ، میں پرامید ہوں کہ کشمیر اب آزادی کی طرف جائے گا ، 70 سال سے کشمیر کے لوگ آزادی چاہتے ہیں، اگر بھارتی فوج وہاں نہ ہو تو ان کو پتا ہے کہ وہ کسی صورت انہیں آزادی لینے سے نہیں روک سکتے ۔

نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بھارت سمجھتاہے کہ پاکستان کو فیفٹ میں دبا دیں گے لیکن وہ ناکام ہواہے ، وہ پاکستان کو تنہا کرنے کی سازش میں ناکام ہوئے ہیں ،جس طرح آج پاکستان کو دنیا میں مانا جارہاہے اس طرح پہلے کبھی نہیں ہوا، دنیا میں شعور پیدا ہو گیاہے اس طرح کا کشمیر کے حوالے سے شعور نہیں تھا ، ہندوستان کیلئے مشکل ہو گیاہے کہ اب وہ مزید ظلم کرے کیونکہ تو دنیا دیکھ رہی ہے ، میں پر امید ہوں کہ جس طرح حالات جارہے ہیں ۔

وزیراعظم عمران خان کا کہناتھا کہ اپوزیشن کو آج این آر او دیدیں تو یہ کہیں گے کہ عمران خان سے زبردست آدمی ہی نہیں ہے جس نے کشمیر کی بات کی ہے ، لانگ مارچ بھی کرلیں ، جو کرنا ہے کر لیں ، لوگ چوروں کیلئے کبھی سڑکوں پر نہیں نکلتے ہیں ، لبنان میں لوگ کرپشن کے خلاف نکلے ہوئے ہیں ، آج تک کوئی کرپشن بچانے کیلئے بھی نکلاہے ؟، یہ خود دم دما کر باہر بیٹھاہواہے ، ان کے بچے باہر بیٹھے ہوئے ہیں ، اس لیے باہر بیٹھے ہوئے ہیں کیونکہ وہ ملک کا پیسہ لوٹ کر گئے ہیں ، وہ سمجھ رہے ہیں کہ ہم باہر رہیں گے اور لوگ یہاں کھڑے ہو جائیں گے تو یہ لوگوں کو بیوقوف سمجھتے ہیں ، جو انسا ن لوگوں کو بیوقوف سمجھتاہے اس سے بڑا بیوقوف کوئی نہیں ہے ، نوازشریف کو واپس لانے کی پوری کوشش کریں گے ،یہ لمبا طریقہ کار ہے لیکن پھر بھی ہم کوشش کر رہے ہیں ۔

عمران خان کا کہناتھا کہ اگر اپوزیشن کہے گی کہ حالات اچھے نہیں ہے یا میڈیا میں کہا جائے کہ حالات اچھے نہیں تو اس کا مطلب نہیں ہے کہ حالات اچھے نہیں ،جب ایک مقروض ملک ملاہے تو حالات اچھے نہیں ہونے تھے لیکن آج ملک کی انڈسٹری اٹھ رہی ہے ، ملک درست راستے پر ہے ، لوگ جانتے ہیں کہ حکومت چیزیں بہتر کرنے کی کوشش کر رہی ہے ، لوگ یہ بھی جانتے ہیں کہ حکومت مشکل وقت میں آئی کیونکہ اپوزیشن نے اپنے دور میں ملک پر چار گنا قرضے چڑھائے ، پہلے دن ملک ٹھیک نہیں ہونا تھا لیکن لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ ہم ملک کو ٹھیک کر دیں گے ۔

Facebook Comments