پیر 20 مئی 2024

اپوزیشن کا لانگ مارچ رکوادیں گے: فواد چوہدری کا دعویٰ

فواد چوہدری

اسلام آباد(دھرتی نیوز) وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ 26 مارچ سے پہلے حکومت اپوزیشن سے رابطے کرکے لانگ مارچ رکوا دے گی۔

دھرتی نیوزکے مطابق فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات سے متعلق ترمیم پر بحث بہت عرصے سے جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر اپوزیشن کہتی ہے تو ہم چیئرمین سینیٹ کا انتخاب بھی اوپن بیلٹ سے کرواسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ حکومت نے سینیٹ میں اوپن بیلٹ انتخاب کے لیے صدارتی آرڈیننس جاری کیا ہے اور سپریم کورٹ میں ایک ریفرنس بھی دائر کررکھا ہے جب کہ آرڈیننس کو اپوزیشن جماعتوں سمیت پاکستان بار کونسل نےبھی بدنیتی پر مبنی قرار دیا ہے۔

Facebook Comments