ھفتہ 27 اپریل 2024

پیپلزپارٹی کاصدارتی آرڈیننس کو چیلنج کرنے کے بعد فریق بننے کااعلان

پیپلزپارٹی

اسلام آباد(دھرتی نیوز) پیپلزپارٹی نے سینیٹ الیکشن کے حوالے سے صدارتی آرڈیننس کو چیلنج کرنے کے بعد ریفرنس میں فریق بننے کا بھی اعلان کردیا۔

دھرتی نیوزکے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، جس میں بلاول بھٹو نے نیئر حسین بخاری سے ریفرنس اور آرڈیننس کے معاملے پر مشاورت کی۔

نیئر حسین بخاری کاکہنا ہے کہ پیپلزپارٹی سپریم کورٹ میں زیر سماعت ریفرنس میں فریق بنے گی اور اوپن بیلٹ سے متعلق آرڈیننس کو ہائی کورٹ میں چیلنج کرے گی، سیکرٹری جنرل پیپلزپارٹی نے کہاکہ اوپن بیلٹ سے متعلق آرڈیننس بد نیتی پر مبنی ہے، آرڈیننس کے خلاف ہر قانونی اور آئینی راستہ اختیار کریں گے۔

Facebook Comments