پیر 20 مئی 2024

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

آپ کے لئے اب روزانہ نئی نئی خبریں آئیں گی۔ آپ جس بھی معاملات میں مشکلات محسوس کر رہے تھے۔ اب وہ اللہ نے چاہا تو بڑی جلدی دور ہو جائیں گی، فکر نہ کریں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

حالات اس وقت ہی اچھے محسوس کریں گے، جب آپ اپنے دل و دماغ سے وہم کو نکال دیں گے۔ اس وقت تو زائچہ اچھی پوزیشن پر ہے، مگر آپ کی توجہ ناجانے کس طرف ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

جتنی جلدی ہو سکے آپ توبہ کرکے واپسی کا راستہ اختیار کر لیں اور اپنے دل کے معاملے کو خاص طور پر قابو میں رکھیں۔ اس نے آپ کو برباد کرکے چھوڑنا ہے، اگر باز نہ آئے تو۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

روزگار کے معاملے میں بالکل بھی فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ حالات بڑی تیزی سے بدل رہے ہیں۔ میرے اللہ نے چاہا تو آپ کسی طرف سے بڑی شاندار انہونی والی خبر سن لیں گے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

جو لوگ بیمار ہیں وہ صدقہ دیں اور اپنے معاملات بھی سیدھے کرنے کی کوشش کریں۔ خاص طور پر حقوق العباد کے حوالے سے آپ کی جو غلطیاں ہیں، ان کا فوری ازالہ بھی ہو۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

ان دنوں آپ کو کوئی روحانی حوالے سے منزل کے قریب پہنچنے کے اشارے موصول ہو سکتے ہیں۔ آپ بس توبہ کرکے اب خود کو ہمیشہ کے لئے سیدھے راستے پر لے آئیں تو اچھا رہے گا اور خاموشی رکھیں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

کسی بھی غیر شخص کے ساتھ دوستی کرنے سے گریز کریں اور فوری طور پر اپنی زبان بند بھی کر لیں تو اچھا ہے۔ ان دنوں اس شخص سے بھی نقصان کا اندیشہ ہے۔ جو آپ کا شاہد اپنا ہو۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

مالی طور پر مشکلات ان شاءاللہ چند دنوں میں ختم ہو جائیں گی اور آپ کے لئے سکون والی خبریں بھی ہیں، مگر خانگی معاملات سے جس قدر دور رہ سکتے ہیں۔ وہ آپ کے لئے بے حد ضروری بھی ہیں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

بار بار وارننگ دی جا رہی ہے کہ اپنی سمت کو درست کر لیں جو لوگ واپسی کو تیار نہیں ہیں۔ وہ اب اپنی خرابی کے خود زمہ دار ہوں گے۔اس وقت تو زائچہ مشکل میں نظر آ رہا ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

جو لوگ کسی کے ساتھ مل کر کام کرنے کا پروگرام بنا رہے ہیں وہ ابھی فی الحال ایسا نہ کریں تو بہتر ہے۔ اس وقت اکیلے کام کرنا بہتر ہے اور نوکری کی نسبت کاروبار میں زیادہ برکت ہوگی۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

آپ اپنے ساتھ ظلم نہ کریں اور باز آجائیں دل کے معاملات سے جو نصیب میں لکھا ہوا ہے وہ مل کر رہے گا۔ آج پھر وارننگ ہے کہ دوسرے کے معاملات سے جس قدر ممکن ہو دور رہیں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

یاحیٰ یا قیوم کو دن میں 50بار ضرور پڑھیں تکہ جن مسائل میں گھیرے ہوئے ہیں، ان سے نکلا جا سکے۔ آج کل آپ کو نحوست جیسی صورت حال کا سامنا ہے۔ صدقہ دینا بے حد ضروری لگتا ہے۔

Facebook Comments