جمعہ 26 اپریل 2024

پاکستان نے ایک اور کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا ، کتنے فاصلے تک ہدف کو نشانہ بناتاہے ؟ پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر

راولپنڈی (دھرتی نیوز)پاکستان نے کروز میزائل بابر ون اے کا کامیاب تجربہ کر لیاہے ۔

دھرتی نیوز کی تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیاہے کہ میزائل بابر ون اے 450 کلومیٹر تک اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتاہے جبکہ یہ سمندر اور زمین دونوں پر ہد ف کو نشانہ بنا سکتاہے ، میزائل ٹیسٹ لانچ جدید ترین ملٹی ٹیوب میزائل لانچ وہیکل سے کیا گیا ۔

اس موقع پر چیئرمین نیسکوم ڈاکٹر رضا قمر اور کمانڈر آرمی اسٹریٹیجک فورسز کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد علی بھی موجود تھے، چیئرمین نیسکام نے آرمی اسٹریٹجک فورس کی آپریشنل تیاریوں کو سراہا۔

Facebook Comments