جمعہ 26 اپریل 2024

امریکی محکمہ خارجہ کے غیرذمہ دارانہ ٹویٹ پر پاکستان کا ردعمل آگیا

اسلام آباد:(دھرتی نیوز) امریکی محکمہ خارجہ کے کشمیر سے متعلق غیر ذمہ دارانہ ٹویٹ پر پاکستان کا ردعمل آگیا۔

 دھرتی نیوز کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹویٹ میں بھارتی کشمیر لکھا، امریکی محکمہ خارجہ سے کشمیر میں انٹرنیٹ کی بحالی سے متعلق ٹویٹ کیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بھارتی کشمیر لکھنے کا معاملہ امریکی محکمہ خارجہ سے اٹھادیا، معاملہ سفارتی چینلز کے ذریعے اٹھایا گیا ہے۔

دفتر خارجہ ذرائع کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ٹویٹ پر دفتر خارجہ کا باضابطہ ردعمل بھی آگیا۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ کا بیان کشمیر کی متنازع حیثیت سے متصادم ہے، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ میں دیرینہ مسئلے کی حیثٰیت رکھتا ہے۔

زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا ہے کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی روکنے کے لیے بھارت پر زور ڈالے، مسئلہ کشمیر کو یو این قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی کوشش کی جائے۔

Facebook Comments