پیر 20 مئی 2024

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعہ) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

بدلتے ہوئے حالات پر بار بار گہری نظر رکھنے کا مشورہ ہے۔ چونکہ اس وقت تمام ستارے اپنی پوزیشن تبدیل کر رہے ہیں۔ اس لئے آپ کو زندگی میں بھی بڑی تبدیلیاں بھی آ سکتی ہیں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

جو لوگ کسی بھی معاملے کو لے کر پریشان آ رہے تھے۔ آج ان کو ان شاءاللہ اس میں سے نکلنے کی خوشخبری مل سکتی ہے اور کچھ رقم بھی غیر متوقع ذریعے سے ہاتھ میں بھی آ سکتی ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

آپ کو ابھی خانگی معاملے سے جس قدر ممکن ہو دور رکھنا چاہیے اور چند دن خاموشی اختیار کر لینی چاہیے، تاکہ جو سخت وقت ہے۔ وہ نکل سکے۔ آپ کی بہتر حکمت عملی درکار ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

آج ایک طرف سے خبر جس کا تعلق آپ کی پریشانی سے تھا۔ وہ مل سکے اور گھر میں جاری کشیدگی بھی کم ہو سکے گی۔ اپنی صحت پر خاص توجہ دینے کی اشد ضرورت بھی ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

آپ جس طرف سے امید لگائے بیٹھے ہیں۔ وہ پوری ہونے کی امید ہے اور ایک بڑی رکاوٹ بھی کسی وقت بھی دور ہو سکتی ہے۔ صورت حال آج بڑی اچھی ہی جا رہی ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

جن افراد نے نیا کام شروع کرنا ہے۔وہ اب اس کی اللہ پاک کا نام لے کر ابتدا کر سکتے ہیں اور جس بھی طرف سے خطرات تھے۔ وہ بھی اب بے حد کم ہونے کی بہت امید نظر آئی ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آپ کے لئے جو کام کل تک مشکل لگ رہا تھا۔ اللہ نے چاہا تو آج اس میں آسانیاں پیدا ہوں گی۔ اور ایک بڑی رکاوٹ غیر متوقع انداز سے ہٹ بھی جائے گی، فکر مند نہ ہوں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

آپ کی جو کوشش کل تک بے کار جا رہی تھی، وہ آج آپ کو کامیابی سے ہمکنار کرے گی اور کافی دنوں سے ایک ٹینشن نے بھی تنگ کیا ہوا تھا۔ وہ بھی ان شاءاللہ کسی وقت کبھی ختم ہو جائے گی۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

اولاد کے حوالے سے کوئی بڑا فیصلہ لینا پڑ سکتا ہے اور شاہد ان کی مرضی کے مطابق ہو۔ آپ کی ذاتی پوزیشن کمزور ہے۔ آپ کو اپنے روزگار میں بھی بڑے سنبھل کر چلنے کی ضرورت ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

جو شخص بار بار ذاتی زندگی میں مداخلت کر رہاہے۔ اس کو روکنا بے حد ضروری بھی ہے۔ اس وقت آپ کو اپنے مال اور عزت دونوں کی حفاظت کرنے کا مشورہ دیا جا رہا ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

اپنے مالی معاملات میں جو خرابیاں محسوس کی جا رہی ہیں۔ ان شاءاللہ وہ اب دور ہونا شروع ہو جائیں گی اور آپ کی منشاءکے مطابق بھی ایک بڑا کام ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

کسی بھی قسم کا لین دین ابھی مت کریں۔ آپ کے لئے زیادہ مناسب نہیں ہے۔ آپ کو چاہیے کہ انتظار کریں۔ وقت مناسب ہوگا تو ان شاءاللہ اس کے مطابق فیصلہ بھی ہو جائے گا۔

Facebook Comments