پیر 20 مئی 2024

یوسف رضا گیلانی کا سینیٹ الیکشن لڑنے سے انکار، بلاول بھٹو بھی میدان میں آگئے

اسلام آباد (دھرتی نیوز) سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ الیکشن لڑنے سے معذرت کرلی جس پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری متحرک ہوگئے ہیں۔

 دھرتی نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ الیکشن میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے جس پر بلاول نے سابق وزیر اعظم سے رابطہ کرکے انہیں سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے پر رضامند کرنے کی کوشش کی ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے یوسف رضا گیلانی سے کہا کہ ’آپ انتخابات میں حصہ نہ لینے کے فیصلے پر نظر ثانی کریں، ہم چاہتے ہیں کہ آپ سینیٹ الیکشن اسلام آباد سے لڑیں۔‘

Facebook Comments