‘یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہ ہماری پارٹی ہو رہی ہے’ پر گانا بھی تیار
سوشل میڈیا پر آج کل تقریباً ہر چیز پر ہی میم بنالی جاتی ہے اور دیکھتے ہی دیکھتے وہ آگ کی طرح پھیل جاتی ہے جب کہ لاکھوں صارفین کی جانب سے اسے شیئر بھی کیا جاتا ہے۔
گزشتہ دنوں سے سوشل میڈیا پر ایک لڑکی کی ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے جو منفرد انداز میں کہتی ہے کہ ‘یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہ ہماری پارٹی ہورہی ہے’۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر اس قدر وائرل ہو گئی کہ صارفین کی جانب سے اس ویڈیو کی طرح ویڈیوز بنانے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
اس ویڈیو کی دیکھا دیکھی سوشل میڈیا صارفین کے علاوہ پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات اور یوٹیوبرز کی جانب سے بھی ویڈیو بنائی گئی۔
View this post on Instagram
اب اس وائرل میم کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ گزشتہ روز بھارت سے تعلق رکھنے والے یوٹیوبر یشراج مکھاٹے نے اس پر گانا تیار کر لیا۔
یشراج مکھاٹے نے اس سے قبل بھارتی ڈرامہ سیریل ‘ساتھ نبھانا ساتھیا’ کے ڈائیلاگ ‘رسوڑے میں کون تھا’ پر گانا بنایا تھا جس کے بعد انہوں نے بگ باس سیزن 13 کی شہناز گل کے ڈائیلاگ ‘توڈا کُتا ٹومی اور ساڈا کُتا کُتا’ پر گانا بنایا تھا۔
اب انہوں نے پاکستانی لڑکی کی وائرل ویڈیو پر گانا تیار کیا ہے جسے سوشل میڈیا پر خوب پسند کیا جا رہا ہے۔
Facebook Comments