جمعہ 26 اپریل 2024

پی ایس ایل اینتھم گانے والی آئمہ بیگ پر اثاثے چھپانے کا الزام، قانون حرکت میں آگیا

لاہور (دھرتی نیوز)پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ پر اثاثے چھپانے کا الزام لگ گیا، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) حرکت میں آگیا۔

 دھرتی نیوز کے ذرائع کے حوالے سے  یہ رپورٹ سامنے آئی ہے  کہ اثاثے چھپانے پر ایف بی آر نے آئمہ بیگ کے خلاف گھیرا تنگ کردیا، گلوکارہ پر الزام ہے کہ انہوں نے ایف بی آر سے اپنی بینک ٹرانزیکشن بھی چھپائی ۔

ایف بی آر نے آئمہ بیگ سے دو سال کے اثاثہ جات اور بینک ٹرانزیکشن کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ گلوکارہ کو جواب جمع کرانے کیلئے 15 روز کی مہلت دی گئی ہے۔

 خیال رہے کہ آئمہ بیگ پاکستان کی مشہور گلوکارہ ہیں جو کئی فلموں میں گانے گا چکی ہیں، حال ہی میں انہوں نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا اینتھم بھی گایا ہے۔

Facebook Comments