‘ہماری پاوری ہورہی’: ویڈیو اپلوڈ کرتے وقت وائرل ہونے کا کوئی ارادہ نہیں تھا، دنانیر
گزشتہ ہفتے 6 فروری کو یوٹیوبر و ولاگر لڑکی کی محض 5 سیکنڈ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ انگریزی انداز میں اردو بولتی دکھائی دی تھیں۔
محض ایک ہفتے میں اس ویڈیو پر نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت سمیت دیگر ممالک میں بھی مزاحیہ ویڈیوز و میمز بنائی گئیں۔
’ یہ ہماری کار ہے، اور یہ ہم ہیں اور یہ ہماری پاوری (پارٹی) ہو رہی ہے’ جیسے مختصر الفاظ پر مبنی ویڈیو 6 فروری کو پشاور و اسلام آباد کی یوٹیوبر و ولاگر دنانیر (dananeerr) نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کی تھی۔
انہوں نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا تھا کہ ‘جب برگرز شمالی علاقہ جات کی سیر کو جائیں تو وہ کہتے ہیں یہ ہماری پاوری ہو رہی ہے’۔
View this post on Instagram
ولاگر کی جانب سے انگریزی لہجے میں اردو بولنے کی وجہ سے ویڈیو کو بہت پسند کیا گیا اور اس پر شوبز شخصیات سے لے کر سیاستدانوں، نوجوان طلبہ، عام افراد اور پیشہ ورانہ ذمہ داریاں ادا کرنے والے افراد نے بھی ویڈیوز بنائیں۔
‘پاوری’ ویڈیو مقبول ہونے کے بعد ولاگر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپنی ویڈیو کے ریپ ورژن کی نئی ویڈیو بھی جاری کی۔
انہوں نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا تھا کہ ‘پاوری تو اب شروع ہوگی، آپ اندازہ لگائیں کہ کیا جلد آرہا ہے؟’
View this post on Instagram
اور اب اپنی یہ ویڈیو کے وائرل ہونے سے متعلق دنانیر کہتی ہیں کہ ویڈیو اپلوڈ کرتے وقت ان کا وائرل ہونے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔
اپنی ویڈیو کے حوالے سے بی بی سی کی اردو سروس سے بات چیت کرتے ہوئے ولاگر دنانیر کا کہنا تھا کہ یہ ویڈیو بنانا ان کا طے شدہ منصوبہ نہیں تھا۔
انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے دوستوں کے ساتھ نتھیا گلی کی سیر کو گئی تھیں اور کھانا کھانے کے لیے رکی تھیں تو بس اچانک ہی انہوں نے موبائل فون نکال کر ویڈیو بنائی اور اپلوڈ کر دی۔
ویڈیو جیسے انداز میں بات کرنے سے متعلق سوال پر دنانیر نے کہا یہ میرا انداز نہیں ہے، میں ایسے بات نہیں کرت بس صرف ویڈیو بنانے کے لیے مزاحیہ انداز اختیار کیا تھا۔
View this post on Instagram
ولاگر دنانیر کا کہنا تھا کہ ’مجھے ‘پارٹی’ کہنا آتا ہے اور معلوم ہے کہ ‘پاوری’ نہیں پارٹی ہوتا ہے’۔
وائرل ہونے والی ویڈیو سے متعلق انہوں نے مزید کہا کہ میں نے تو صرف اپنے انسٹاگرام فالوورز کو ہنسانے کے لیے ایسی ویڈیو بنائی تھی۔
ایک سوال کے جواب میں دنانیر کا کہنا تھا کہ ‘ جب میں ویڈیو اپلوڈ کررہی تھی تو اس وقت میرا وائرل ہونے کا کوئی ارادہ نہیں تھا’۔
انہوں نے مزید کہا کہ ویڈیو بنانے کا مقصد سب کو ہنسانا تھا اور وہ اس سے زیادہ ہی کرنے میں کامیاب ہوئیں۔
View this post on Instagram
اپنی ویڈیو پر بننے والی میمز سے متعلق دنانیر کا کہنا تھا کہ میرا نہیں خیال کہ کوئی ایک ویڈیو میری پسندیدہ ہے۔
ولاگر کا مزید کہنا تھا کہ جب میمز کی بات آئے تو پاکستانی عوام بہت اعلیٰ میمز بناتے ہیں اور سب ہی میمز دل کو چھولینے والی ہیں کہ میں کسی ایک کو منتخب نہیں کرسکتی۔
‘ہماری پاوری ہورہی ہے’ کی ویڈیو کے بعد دنانیر کے فالوورز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور وہ مقبول بھی ہوئی ہیں۔
اس حوالے سے ولاگر کا کہنا تھا کہ اس ویڈیو کے بعد اب میرے پاس ایک بڑا خاندان ہے جس پر میں اپنے فالوورز کی بہت شکر گزار ہوں۔
View this post on Instagram
ویڈیو وائرل ہونے پر اہلخانہ کے ردعمل سے متعلق دنانیر نے بتایا کہ میرے گھر اور دوستوں سب کو پتا ہے کہ میں مزاحیہ باتیں کرتی ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ‘میں عجیب و غریب تبصرے اور احمقانہ مذاق کرتی رہتی ہوں اور اپنے قریبی افراد کے ساتھ میں بس ایسی ہی ہوں۔’
دنانیر کی ویڈیو پر بھارتی اداکار و موسیقار یش راج مکھاٹے نے دھن بھی ترتیب دی ہے جس پر انہوں نے کہا کہ جہاں دنیا بھر میں اتنی تقسیم ہے، ایسے وقت میں سرحد پار پیار بانٹنے سے بہتر کیا ہو سکتا ہے؟
ولاگر کا کہنا تھا کہ مجھے خوشی ہے کہ میری ویڈیو کی وجہ سے اب ہم اور ہمارے ہمسائے مل کر ’پارٹی‘ کر رہے ہیں۔
View this post on Instagram
Facebook Comments