پیر 20 مئی 2024

شیخ رشید نے مولانا فضل الرحمان کو حلوہ کھلانے کی پیشکش واپس لے لی مگر کیوں؟ وجہ بھی بتادی

اسلام آباد(دھرتی نیوز) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے لانگ مارچ کے شرکا نے اگر قانون کی خلاف ورزی کی تو ان کو قدم قدم پر رکاوٹیں ملیں گی،مولانا فضل الرحمان کو حلوہ کھلانے کی پیشکش بھی واپس لیتا ہوں کیونکہ اب موسم بدل گیا ہے۔

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کاکہناتھاکہ آصف زرداری اور بلاول کو میری بات سمجھ آگئی اور باقیوں کو بھی آجائے گی ، اگر اپوزیشن قانون کے دائرے میں رہی تو صد احترام ، اگر آپ نے قانون کی خلاف ورزی کی توقدم قدم پر شیخ رشید ملے گا، پھر نہ کہنا کہ کسی نے بتایا نہیں تھا۔

 سینیٹ کے الیکشن کے حوالے سے سوال کے جواب میں شیخ رشید احمد نے موقف اپنایا کہ بکاﺅ مال کبھی اس منڈی میں بکتا ہے اور کبھی اس منڈی میں، اصولی لوگ ہی بات پر قائم رہتے ہیں۔

Facebook Comments