جمعرات 02 مئی 2024

بارسلونا: تحریکِ انصاف اسپین کی جانب سے ماہانہ اجلاس کا انعقاد


اسپین( بابر علی چوہدری، دھرتی نیوز) پاکستان تحریک انصاف سپین کا ماہانہ اجلاس  شہزاد اصغر  بھٹی صدر پی ٹی آئی اسپین کی زیر صدارت بارسلونا میں منعقد ہوا۔ جس میں پارٹی عہدیداروں نے شرکت کی ۔ حکومتی کووِڈ ایس او پیز کی وجہ سے اجلاس میں عمومی شرکاء کی بجائے صرف عہدیدار ہی شرکت کر سکے۔

بارسلونا: پی ٹی آئی اسپین کے ماہانہ اجلاس میں شرکاء باہم گفت و شنید کرتے ہوئے



اجلاس میں کاتالونیا کے صوبائی الیکشن پر بھی تفصیل سے بات کی گئی اور آنے والی کاتالان گورنمنٹ کے حوالے سے بھی غور کیا گیا کہ پی ٹی آئی سپین کے پلیٹ فارم سے آنے والی کاتالان گورنمنٹ سے کیسے تعلقات قائم کئے جائیں تاکہ کاتالونیا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کو حل کیا جا سکے۔ اجلاس کے شرکاء میں سید ذوالقرنین شاہ، قاسم علی جکھڑ، چوہدری امتیاز احمد، محمد شہزاد جرال، چوہدری اصغر ساہی، اسلم غوری، چوہدری ناصر محمود وڑائچ،۔شیخ فاروق احمد، چوہدری تجمل، چوہدری خاور شہزاد دھوتھڑ، ریاض حسین اور دیگر شامل تھے۔

اجلاس کہ صدارت شہزاد اصغر بھٹی نے کی…



پارٹی اجلاس میں سیالکوٹ میں ضمنی الیکشن کے حوالےسے سپین میں مقیم سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے عہدیداروں اور ورکرز سے گزارش کی گئی کہ وہ اس حلقہ میں اپنے رشتہ داروں، دوستوں اور عزیز و اقارب سے پاکستان تحریک انصاف کو ووٹ دینے کی گزارش کریں اور الیکشن کمپین کا حصہ بننے کی بھی استدعا کی گئی۔

اجلاس میں اس بات کا بھی اعلان کیا گیا کہ پاکستان تحریک انصاف سپین کے پلیٹ فارم سے بارسلونا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو درپیش قانونی مسائل کے حل کے لئے لیگل مدد کی جائے اور اس کے لئے پاکستانی وکیل یا لیگل مشیر کو ہائیر کیا جائے تاکہ وہ مسائل سن کر حل کرنے کے لیے ان کی مدد کرے۔

Facebook Comments