پیر 20 مئی 2024

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

صورت حال ابھی تک آپ کے حق میں نہیں ہوئی کسی مقام تو غلطی ہوئی ہے جو آپ کو تنگ کر رہی ہے۔ اس لئے اپنے معاملات کو اچھی طرح چیک کرکے اپنی غلطیوں کی اصلاح کریں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

آپ خود اکیلے ہو گئے ہیں۔ آپ کی زبان کی وجہ سے کئی اپنے آپ سے پیچھے ہٹ گئے ہیں۔ اس لئے غصہ کم کریں اور آج کل اپنی سطح سے نیچے آکر چلیں گے تو ہی بہتری ملے گی۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

آج اگر صرف اپنے کام پر توجہ رکھیں تو زیادہ بہتر نہیں ہے۔ آپ دوسروں کی وجہ سے اکثر پریشان رہتے ہیں۔ اپنے معاملات بھی دیکھیں جن کو آپ کی اس وقت سخت ضرورت ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

استخارے کی مدد ضرور لیں۔ کسی مقام پر کوئی غلطی ایسی ہوئی ہے، جس نے آپ کو پریشان کرکے رکھ دیا ہے۔ آپ جب تک اس کی اصلاح نہیں کرتے فائدہ بھی نہیں ملے گا۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

مخالفین آج کل اپنے کام پر لگے تو ہوئے ہیں مگر قدرتی مدد جو آپ کو مل رہی ہے وہ ہی آپ کو بچا رہی ہے توبہ کریں اور حسبنا اللہ و نعیم الوکیل 450مرتبہ روزانہ ضرور پڑھا کریں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

اس وقت ستاروں کی پوزیشن قدرے تبدیلی کے اشارے دے رہی ہے۔ اس لئے ابھی کسی سے عہد و پیمان نہیں کرنے اور نہ ہی لین دین کرنا بہتر رہے گا۔ اعتباری شخص سے ہی مار کھائیں گے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

صحت کا صدقہ دیتے رہیں۔ آپ نے خود کو ایک جگہ جیسے بند کرکے رکھ لیا ہو۔ اب ہمت نہیں کرتے یہاں سے نکلنے کی۔ آپ کی صحت بھی خراب ہو رہی ہے۔ اب ہمت کرنا تو ہوگی۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

آپ اپنوں سے قدرے مایوس ہو گئے ہیں۔ لگتا ہے جیسے آپ خود کو اکیلا محسوس کرنے لگے ہیں۔ اس وجہ سے دل برداشتہ بھی رہنے لگے ہیں۔ مشورہ صرف اللہ پر بھروسہ کرنا ہی ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

آپ اللہ کو یاد کریں اور وہ آپ کو یاد کرے گا کیونکہ دلوں کا سکون تو صرف اللہ پاک یاد میں ہی ہے۔ شاید اسی وجہ سے منزل کے قریب پہنچ کر بھی اس سے دور ہی ہیں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

عزت میں جو کمی ہو گئی تھی وہ اب بحکم اللہ بہتری میں بدل گئی ہے۔ آپ کو ان شاءاللہ خود ہی اس کا اندازہ ہونا شروع ہو جائے گا۔ آج بڑا ہی اہم دن ثابت ہو سکتا ہے۔برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

کسی جکڑن میں آئے لگتے ہیں۔ حالات تو ایسے ہی ہیں۔ بس پھر یاحیٰ یا قیوم اور توبہ کا ورد دن میں 500بار لازمی کریں اور ابھی کسی سخت کام میں ہرگز ہاتھ نہ ڈالیں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

آپ کی اپنی ایک اہم ضرورت تو آج پوری ہونے کا امکان تو ہے، مگر بار بار اشارہ بھی دیا جا رہا ہے کہ تبدیلی کا عمل شروع ہو چکا ہے۔اس کے لئے خود کو تیار رکھنا بھی ضروری ہے

Facebook Comments