ھفتہ 27 اپریل 2024

2020 میں پاکستانیوں نے گوگل پر کیا سرچ کیا؟

گوگل

سال 2020 میں پاکستانیوں نے  گوگل پر کیا کیا سرچ کیا، اس حوالے  انٹرنیٹ کی دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن نے رپورٹ جاری کردی۔

گوگل کی رپورٹ کے مطابق سال 2020 میں پاکستانیوں نے گوگل پر کورونا وبا کے دوران 5 شعبوں کو زیادہ سرچ کیا۔

رپورٹ کے مطابق  پاکستان میں بچوں سے متعلق مصروفیات کے مواد کی سرچ میں 250 فیصداضافہ ہوا۔ پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد بچوں کو گھر میں تعلیم فراہم کرنے کے طریقہ کار تلاش کرنے میں مصروف رہی۔

رپورٹ کے مطابق دوسرے نمبر پر صدقہ دینے سے متعلق معلومات سرچ کیا گیا۔ صدقہ دینے سے متعلق سرچ میں 41 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ فلاحی کاموں کےموضوعات کیلئےسرچ میں 122 فیصد اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق  آن لائن گیمز میں ملک بھر میں 35 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ صنفی توازن اور احساس کمتری کے موضوعات کی سرچ میں 40 فیصد اضافہ ہوا۔

اسی طرح ذہنی صحت اور توازن سے متعلق آن لائن سرچ میں 100 فیصد اضافہ ہوا۔ لاک ڈاوَن میں اپنی عادات کے مصرف کیلئے 128 فیصد موضوعات میں اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق اردو ترجمہ شدہ  مواد کیلئے 328 فیصد سرچ میں اضافہ ہوا۔ پالتو جانور رکھنے سے متعلق گوگل پر 700 فیصد سرچ میں اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق کھانوں کی تیاری اور ریسیپیز کی تلاش میں 140 فیصد اضافہ ہوا۔ اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کے رجحانات کی تلاش میں 223 فیصد اضافہ ہوا۔ بیماریوں  سے بچاوَ سے متعلق سرچ میں 109 فیصد اضافہ ہوا۔

Facebook Comments