جمعہ 26 اپریل 2024

سینیٹ انتخابات میں غریب ترین امیدوارسامنے آگیا

سینیٹ انتخابات

لاہور(دھرتی نیوز) سینیٹ انتخابات میں غریب ترین امیدوارسامنے آگیا،کاغذات نامزدگی پراثاثوں کی جگہ”اللہ کے فضل سے کچھ بھی نہیں”تحریری کیاگیا۔

دھرتی نیوز کے مطابق سینیٹ انتخابات کیلئے ملک بھر میں 177 امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں جن کی جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے،سینیٹ انتخابات میں ایک ایسے امیدوار نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرا رکھے ہیں جس میں اثاثوں کی جگہ”اللہ کے فضل سے کچھ بھی نہیں”تحریری کیاگیا ہے،محمد مدنی کاکہناہے کہ میرااثاثہ عمران خان اورپی ٹی آئی ہے۔

Facebook Comments