پیر 20 مئی 2024

ڈسکہ میں خونی الیکشن،فردوس عاشق اعوان نے الیکشن کمیشن پر جانبداری کا الزام عائد کردیا

ڈسکہ(دھرتی نیوز)معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے الزام عائد کیا ہےڈسکہ میں الیکشن کمیشن کے افسران نے حکومت کے خلاف ایکشن لیا مگر اپوزیشن کو پروٹول دیا گیا اور ان کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔

ڈسکہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی ایک آنکھ جو حکومت کو دیکھ رہی تھی وہ کھلی رہی اس نے حکومتی بینرز اور فلیکسز بھی اتروائے۔ مگر دوسری آنکھ جس سے اپوزیشن کو دیکھنا تھا وہ آنکھ بند رہی،ریٹرنگ آفیسر اورڈی ایم او صاحب عطا اللہ تارڈ کو پروٹوکول دیتے رہے جوووٹ خریدنے وزیر آباد گئے۔الیکشن کمیشن کی دوسری آنکھ دانستہ بند رکھی گئی جس کے باعث آج غندہ گردی ہوئی۔

 فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ رانا ثنا اللہ کی قیادت میں سرکاری ملازمین کو دھمکیاں دی گئیں۔پولنگ کے عملے کو زدو کوب کرنے کی کوشش ہوئیں۔جعلی بدمعاشوں نے پنجاب کے دونوں حلقوں میں امن کی فضا کو بگاڑا۔پاکستان مسلم لیگ (ن )کے اراکین اسمبلی نے پولنگ اسٹیشنز پر قبضے کئیے۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنان کو ہراساں کیا گیا،پولنگ اسٹیشنز کے باہر ہوائی فائرنگ کی گئی۔رانا ثنا اللہ نے کارکنان کو تشدد پر اکسایا،ن لیگ کے لوگوں کی گاڑیوں میں اسلحہ تھا جب پولیس پہنچی تو یہ بھاگ گئے۔

Facebook Comments