پیر 20 مئی 2024

‘ڈسکہ ضمنی انتخابات میں ووٹ کی عزت کو تار تار کیا گیا ‘شاہ محمود قریشی بھی میدان میں آگئے

اسلام آباد(دھرتی نیوز) وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کا کہنا ہے کہ ڈسکہ میں ضمنی انتخابات میں ووٹ کی عزت کو تار تار کیا گیا۔ پاکستان تحریک انصاف ملک میں شفاف انتخابات جبکہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) پیسے کے بل بوتے پر سیاست کا تسلسل چاہتی ہے۔

 دھرتی نیوز کے مطابق وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ایک پرامن جماعت ہے اور مسلم لیگ ن غنڈہ گردی کی سیاست کرتی ہے۔ سینیٹ انتخابات میں حکومت کا مقابلہ ملک کے سب سے بڑے مافیا سے ہے ۔سینیٹ انتخابا ت میں کامیابی سے قانون کی حکمرانی قائم کرنے میں مدد ملے گی۔

 شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ قومی خزانہ لوٹنے والے چوروں کےساتھ ہماری جنگ جاری رہے گی اور قومی دولت کو بے دریغ لوٹنے والوں کو اپنی چوری کا حساب دینا ہو گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ملک میں شفاف انتخابات اور پی ڈی ایم پیسے کے بل سیاست کا تسلسل برقرار رکھنا چاہتی ہے۔

Facebook Comments