جمعرات 09 مئی 2024

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

مالی معاملات کافی کمزور دکھائی دیتے ہیں۔ حالات ہیں کہ ٹھیک ہونے کا نام ہی نہیں لے رہے جس طرف بھی امید لگائی جاتی ہے وہ ٹوٹ جاتی ہے۔ اس لئے توبہ اور استخارے کی ضرورت ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

جو لوگ کسی بھی ایسے شخص کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں، جس نے ماضی میں آپ کو دھوکا دیا تھا وہ فوراً پیچھے ہٹ جائیں۔ آج پھر اس سے خطرہ دوبارہ پیدا ہو گیا ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

گھریلو زندگی پر خاص توجہ دیں۔ اس میں لاپرواہی اچھی بات نہیں ہے اور خودکو روحانی طور پر مضبوط بھی کریں۔ اس میں مضبوطی آپ کو بڑی منزل تک پہنچا سکتی ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

آپ پریشان نہ ہوں۔ اللہ پاک پر بھروسہ رکھ کر چلیں اور ماضی کی غلطیوں سے سبق بھی سیکھیں۔ ان دنوں آپ کی زندگی کے اہم فیصلے متوقع ہیں جو آگے کے لئے ضروری ہیں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

جن افراد نے آپ کے لئے مشکلات پیدا کی تھی۔ وہ اب اللہ نے چاہا تو خود بخود پیچھے ہٹ جائیں گے اور آج پرانے تعلقات بھی کسی حوالے سے کام آ سکتے ہیں۔ عزت بڑھے گی۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

روزگار کے حوالے سے ان شاءاللہ کوئی نیا سلسلہ سامنے آ سکتا ہے اور آپ کے لئے پرانی کوئی ٹینشن کے خاتمے کی خبر بھی ملنے کی امید ہے۔ ایک غیبی سی مدد ملتی دکھائی دے رہی ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آج آپ کو اپنے کچھ معاملات میں ان شا اللہ اہم کامیابی حاصل ہوگی اور جس چیز کے پیچھے کافی دنوں سے بھاگ رہے تھے۔ اس میں آپ کی کوشش کامیاب ہو سکتی ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

حالات بُری طرح خراب دکھائی دیتے ہیں۔ جس کام میں بھی ہاتھ ڈالتے ہیں اس میں کامیابی ملنے کا چانس بھی ختم ہو جاتا ہے۔ ضروری کوئی گڑبڑ ہے۔ آپ استخارے سے مدد لیں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

آج آپ کی مرضی کے مطابق ایک کام ہونے کا اشارہ مل رہا ہے اور کافی دنوں کے بعد صورت حال آپ کے حق میں بہتر جا رہی ہے۔ امید ہے کوئی نیا پروگرام بھی بن جائے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

آپ کو ابھی صورت حال کا جائزہ لے کر چلنا ہوگا اور جلد بازی میں کوئی بھی قدم نہیں اٹھانا اس طرح نقصان ہونے کا اندیشہ ہے۔ کچھ مخالفین بھی ابھی آپ کے پیچھے پڑے نظر آتے ہیں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

حالات آج اچھے جا رہے ہیں۔ اللہ پاک سے بڑی امید ہے کہ کوئی بڑا فائدہ حاصل ہو جائے۔ آپ بس اپنی پوری ایمانداری سے چلیں اور آج شام تک ہی بہت کچھ واضح ہو جائے گا۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

بدنظری کا امکان بھی دکھائی دے رہا ہے اور شائد اس وجہ سے رکاوٹوں کا سلسلہ جاری ہے۔ آپ صدقہ دیں۔ اپنی نظر اتاریں اور سورئہ قلم کی آخری دو آیات صبح شام پڑھیں۔

Facebook Comments