جمعہ 26 اپریل 2024

پاکستان نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین تیار کر لی

الیکٹرانک ووٹنگ مشین

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان نےالیکٹرانک ووٹنگ مشین ‏تیارکرلی، مشین کےذریعےووٹرکسی بھی نشان پرکلک کرکےووٹ ڈال سکےگا۔

وفاقی وزیرفوادچوہدری نے ووٹنگ مشین سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ الیکٹرانک ووٹنگ ‏مشین کو 2 حصوں میں تقسیم کیاگیاہے پہلےحصے پر انتخابی نشانات ہوں گے اور مشین کا ‏دوسراحصہ پریزائیڈنگ آفیسر کے پاس ہوگا جسے آفیسرہی الیکٹرانک ووٹنگ مشین آن کرسکےگا۔

فوادچوہدری نے کہا کہ مشین کےذریعےووٹرکسی بھی نشان پر کلک کر کے ووٹ ڈال سکےگا، ‏انتخابی نشان پرکلک کرکےالیکٹرانک ووٹ کاسٹ ہوجائےگا، مشین سےووٹ کےساتھ بیلٹ پیپربھی ‏پرنٹ ہوسکےگا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بیلٹ پیپرپرووٹ کاسٹنگ کیلئےبھی اسےاستعمال کیا جا سکتا ہے، مشین ‏کونادرا،نسٹ اور کامسیٹ کیساتھ شیئرکرنےجارہےہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزرات سائنس اورنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الیکٹرانکس نےبڑازبردست کام کیا، ‏الیکٹرانک ووٹنگ مشین پرمزیدکام جاری ہےاورآخری مراحل میں ہے، ضروری ہےہم ووٹنگ ‏کوالیکٹرانک مشین کےاوپرلائیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ڈسکہ اورباقی جگہوں میں جوکچھ ہوااس سےنمٹنےکیلئےیہ بہت ضروری ‏ہے، الیکٹرانک ووٹنگ مشین سےالیکشن پرامن ہوں گے اور دھاندلی سےچھٹکارا مل جائے گا۔

Facebook Comments