جمعرات 09 مئی 2024

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا؟

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

جن افراد نے آپ کے لئے کچھ کرنے کا وعدہ کر رکھا ہے۔ امید تو نہیں ہے کہ وہ اپنے وعدے پر پورا اتریں گے۔ آپ بس اپنی محنت اور لگن پر یقین رکھ کر آگے بڑھیں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

آج پھر کہا جا رہا ہے کہ صرف اپنے اللہ کے آگے دست سوال کریں۔ کسی اور کے آگے ایسا کریں گے تو شرمندگی ہو گی۔ آج کا دن کسی خاص حوالے سے وارننگ دے رہا ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

جن افراد نے اپنے روزگار میں اللہ کا نام لے کر اس وقت قدم اٹھایا وہ ان شاءاللہ بڑی کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔ اس لئے اچھے وقت کو ضائع کرنے والے صرف پچھتاویں گے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

آج پھر وارننگ ہے اپنے مخالفین سے جس قدر ممکن ہو، ہو شیار رہنے کی کوشش کریں اور کوئی بھی راز ان تک نہ پہنچے تو بہتر ہے۔ کافی لوگ تاک میں لگے ہوئے ہیں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

آپ کے لئے ان دنوں اپنے تمام پرانے معاملات پر خاص توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے اور دل لگی جیسے معاملے سے جس قدر ممکن ہو دور رہنے کی کوشش بھی کریں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

کچھ ایسے اشارے انشاءاللہ موصول ہو رہے ہیں جو آپ کے لئے بڑے موزوں ثابت ہوں گے۔ آپ خود کو اس کے لئے تیار رکھیں اور اپنے گھر کے اوپر بھی خاص توجہ رکھیں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آپ میں توکل کی بے حد کمی ہے۔ اس وجہ سے پریشان رہتے ہیں۔ اللہ پاک پر بھروسہ رکھیں اور کوشش کریں کہ خود آگے بڑھ کر محنت کی جائے تاکہ اچھے وقت سے فائدہ ہو۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

آپ اب بحکم اللہ آہستہ آہستہ خطرات اور پریشانیوں سے نکلنے جا رہے ہیں۔ امید تو بہت ہے کہ جلد ہی آپ اپنے مقاصد میں کامیاب ہوں گے اور آج اس حوالے سے اہم دن ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

جو لوگ کسی بھی قسم کی الجھن کا شکار ہیں۔ وہ بالکل پریشان نہ ہوں۔ میرے اللہ نے چاہا تو آج شام تک ہی اس سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے۔ آج اچھا دن ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

سفر وغیرہ یا سیر وغیرہ کا پروگرام بن سکتا ہے۔ جن لوگوں سے اختلافات تھے وہ بھی اب قریب آ جائیں گے۔ آج کا دن اپنوں کی ناراضگی ختم کرنے کے حوالے سے بڑا اہم ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

آپ کسی بھی معاملے کو لے کر پریشان نہ ہوں۔ اندازہ ہے کہ کوئی غیبی مدد آپ کے لئے بڑی آسانیاں پیدا کرے گی اور آپ کو آنے والے دنوں کے بارے میں بھی مدد دیتی ہی رہے گی۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

اللہ اللہ کرکے مشکل والے دن غیبی انداز سے ختم ہو رہے ہیں۔ آپ ہر چیز سے آزاد ہیں جو لوگ خود کو بلاک محسوس کر رہے تھے۔ وہ بھی اس سے نکلنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔

Facebook Comments