جمعہ 26 اپریل 2024

کپل شرما وہیل چیئر پر کیوں آ گئے؟

کپل شرما

بھارت کے معروف کامیڈین کپل شرما نے وہیل چیئر پر بیٹھنے کی وجہ بتا دی ہے۔

کپل شرما کا کہنا ہے کہ میں ٹھیک ہوں، جم میں ورزش کے دوران کمر پر چوٹ لگی تھی جو کچھ دن میں ٹھیک ہو جائے گی۔

بھارت کے معروف کامیڈین نے ان کی صحت کے بارے میں فکرمند ہونے پر مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

کپل شرما کا شمار بھارت کے معروف ترین کامیڈینز میں کیا جاتا ہے، نا صرف بھارت بلکہ پاکستان میں بھی ان کی ایک بہت بڑی فین فالونگ ہے۔

گزشتہ روز کپل شرما کی ممبئی ایئرپورٹ پر وہیل چیئر  پر جانے کی تصاویر اور ویڈیوز منظر عام پر آئی تھیں جس کے باعث ان کے مداح تشویش میں مبتلا ہو گئے تھے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ان تصاویر اور ویڈیوز میں کپل شرما ماسک پہنے وہیل چیئر پر بیٹھے تھے تاہم بظاہر ان کے جسم پر کوئی چوٹ یا زخم نظر نہیں آ رہا تھا۔

معروف کامیڈین کی وہیل چیئر چلانے والے شخص نے پرسنل پروٹیکشن ایکوپمنٹ (پی پی ای) کٹ پہن رکھی تھی۔ کپل کی وہیل چیئر پر بیٹھے تصاویر اور ویڈیوز سامنے آنے کے بعد مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی۔

Facebook Comments