ھفتہ 27 اپریل 2024

وزیر اعظم نے سری لنکا میں سپورٹس کمپلیکس کا افتتاح کردیا، اس موقع پر کن لوگوں کو مدعو کیا گیا تھا؟ جان کر آپ کو بھی خوشگوار حیرت ہوگی

کولمبو (دھرتی نیوز)وزیر اعظم عمران خان نے سری لنکن صدر سے ملاقات میں کسانوں کی سہولیات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا، اس کے علاوہ انہوں نے سری لنکا کے سپورٹس کمپلیکس کا بھی افتتاح کیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر بتایا کہ ان کی سری لنکا کے صدر گوٹوبایا راجا پکسے سےآج کی ملاقات نہایت شاندار رہی۔ ہم نےتخفیفِ غربت (خصوصاً دیہی علاقوں سے) کےحوالے سےاپنےمشترکہ جذبات پرگفتگو کی۔ اس کے ساتھ ہم نےٹیکنالوجی کےذریعے کسانوں کو ان کی اجناس کےبہتر معاوضے اور خوراک و اجناس تک عوام کی ارزاں رسائی کےامکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ ایک ایسا نظام جس سے کہ آڑھتیوں (مڈل مین) کا کردار سمیٹا جاسکے۔

 وزیر اعظم نے سری لنکن صدر سے ملاقات میں نے منفعتِ باہمی کی خاطر اپنے وسیع تر سیاسی و تجارتی تعلقات میں تقویت کے دیگر پہلوؤں پر بھی بات چیت کی۔

وزیر اعظم نے بتایا کہ انہیں سری لنکا کےبلندپایہ سپورٹس کمپلیکس کے افتتاح کا موقع بھی میسر آیا۔ اس موقع پر سری لنکن کرکٹ کی ان عظیم ہستیوں جو ایامِ کھیل کے دوران میرے خلاف میدان میں اترا کرتی تھیں، سے میری ملاقات بھی نہایت شاندار تجربہ رہا۔

Facebook Comments