ھفتہ 27 اپریل 2024

40 ہزار روپے کی دنیا کی مہنگی ترین بریانی، اس میں ایسی کیا خاص بات ہے؟ آپ بھی جانیے

دبئی(دھرتی نیوز ڈیسک) بریانی کا نام سنتے ہی بہت سوں کے منہ میں پانی آجاتا ہے لیکن آج ہم آپ کو دنیا کی مہنگی ترین بریانی کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں جس کی ایک پلیٹ کی قیمت سن کر آپ کے منہ کا پانی خشک ہوتے دیر نہیں لگے گی۔

انڈیا ٹائمز کے مطابق یہ بریانی دبئی انٹرنیشنل فنانشل سنٹر میں واقع بمبئی بورو نامی ریستوران نے خصوصی طور پر متعارف کروائی ہے جس کی ایک پلیٹ کی قیمت 1ہزار درہم (تقریباً 43ہزار روپے) ہے۔

اس بریانی کو ’رائل گولڈ بریانی‘ کانام دیا گیا ہے۔ اس کی قیمت اس قدر زیادہ ہونے کی وجہ یہ ہے کہ اسے 23قیراط سونے کے خوردنی ورق سے سجایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ رائل گولڈ بریانی کی پلیٹ میں کشمیری دنبہ سیخ کباب، پرانے دہلی کی دنبہ چانپیں، راجپوت چکن کباب، مغلائی کوفتے اور ملائی چکن روسٹ بھی شامل ہوتے ہیں اور اس کے ساتھ کئی طرح کے رائتے بھی پیش کیے جاتے ہیں۔

Facebook Comments