جمعہ 26 اپریل 2024

حلف دے سکتا ہوں آشیانہ ریفرنس کا ایک ایک لفظ فراڈ ہے فراڈ ہے ،شہبازشریف

شہبازشریف

لاہور(دھرتی نیوز) احتساب عدالت لاہور میں آشیانہ اقبال سے متعلق کیس میں شہبازشریف نے کہاکہ حلف دے سکتا ہوں آشیانہ ریفرنس کا ایک ایک لفظ فراڈ ہے فراڈ ہے۔

دھرتی نیوزکے مطابق احتساب عدالت لاہورمیں آشیانہ اقبال سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،نیب کی ٹیم نے شہباز شریف کو عدالت میں پیش کردیا،شہبازشریف نے کہاکہ حلف دے سکتا ہوں آشیانہ ریفرنس کا ایک ایک لفظ فراڈ ہے فراڈ ہے ،سابق چیف جسٹس نے بھی کہا پنجاب حکومت نے خزانے کو تحفظ دیا ،میں نے قوم کا پیسہ بچایا اور خزانے کا تحفظ کیا ہے ،احد چیمہ بھی موجود ہیں انہوں نے بڑی محنت کی ہے ۔شہبازشریف نے کہاکہ میں خطا کار انسان ہوں لیکن میں نے کرپشن نہیں کی ،میں نے اورنج لائن ٹرین بنائی اچھے کام کی تعریف ہونی چاہیے ۔

Facebook Comments