منگل 21 مئی 2024

پہلا ٹی 20 میچ: پاکستان کے خلاف بنگلادیش کی پہلی وکٹ گرگئی

پہلا ٹی 20 میچ: پاکستان کے خلاف بنگلادیش کی پہلی وکٹ گرگئی

لاہور: (دھرتی نیوز) پاکستان کے خلاف بنگلادیش نے پہلے ٹی 20 میچ میں ایک وکٹ کے نقصان پر 75 رنز بنا لئے۔ تمیم اقبال 39 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔

بنگال ٹائیگر نے ٹاس جیت کر پر اعتماد انداز میں بٹینگ کا آغاز کیا، تمیم اقبال اور محمد نعیم نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 71 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی، بنگلادیش اوپنر بلے باز تمیم اقبال 39 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، وہ رن آؤٹ ہوئے، بنگالی بلے باز نے ایک چھکے اور 4 چوکوں کی مدد سے 39 رنز بنائے۔

واضح رہے پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین پاکستان میں آخری میچ 20 اپریل 2008 کو کراچی میں کھیلا گیا تھا جس میں پاکستان کو 102 رنز سے فتح ملی، اب 11 سال سے زائد عرصہ گزرنے کے بعد پاکستان ایک بار پھر ہوم گراؤنڈ پر میزبانی کے فرائض انجا م دے رہا ہے۔

Facebook Comments