جمعرات 09 مئی 2024

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

آج آپ اپنے معاملات ٹھیک کرنے کے لئے جو بھی قدم اٹھا سکتے ہیں ضرور کوشش کریں۔ حقوق العباد کے حوالے سے خاص طور پر چیک کرنے کی اشد ضرورت محسوس ہو رہی ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

آج صرف خواب ہی دیکھ رہے ہیں کوئی عملی اقدام تو کرتے ہی نہیں ہیں جب تک آپ رسک لے کر نہیں چلیں گے کچھ حاصل بھی نہیں ہوگا۔ اب تو کئی راستے کھلے ہوئے ہیں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

آپ ایک اچھے وقت کو خانگی امور کی وجہ سے ضائع کر رہے ہیں۔ اس سے باہر آئیں اور ان دنوں جو پیشکش ملے اس کو اللہ پاک کا نام لے کر پکڑ لیں ان شاءاللہ اچھا ہی ہوگا۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

مالی طور پر آپ نے اپنی زندگی میں بہت نقصان کیا ہے اب شاید مزید غلطیوں کی گنجائش نہیں ہے۔ اس لئے آج جو بھی قدم اٹھانا ہے نہایت عقل مندی سے اٹھانا ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

حالات میں تبدیلی کے واضح اشارے موصول ہو رہے ہیں آپ کو اس پر نظر رکھنے کی اشد ضرورت ہے۔ اس میں امید تو ہے کہ آپ کے لئے کافی کچھ ہو ستا ہے غور تو کریں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

بس کریں دل کے معاملات چھوڑ دیں آپ نے اگر آگے بڑھنا ہے تو آپ صرف اپنا وقت ہی ضائع کر رہے ہیں اور ہاتھ میں کچھ بھی نہیں آنا بد نامی کا بھی اندیشہ ہے خیال کریں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آج دن اہم اور بڑے فیصلے کی جانب توجہ دلا رہا ہے آپ کو اب رسک تو لینا پڑے گا اور اللہ کیر اہ میں خرچ بھی کریں یہ تجارت کریں گے تو زیادہ فائدہ ہو سکے گا۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

انتظار کس بات کا آپ اپنے مقصد کی جانب قدم اٹھائیں اللہ پاک مہربانی فرمائیں گے۔ توکل ہی آپ کی زندگی کو تبدیل کر سکتی ہے اور اس میں بڑی طاقت ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

لالچی لوگوں سے خود کو دور رکھیں آج کا دن خبردار کر رہاہے حالات اب ویسے نہیں رہے۔ اب تو خود کو ہر چیز ہر معاملے سے بچا کر رکھنا ہے۔ ایسا نہ کریں ورنہ نقصان ہوگا۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

آج کا دن آپ کی مالی مدد کرنے میں ان شاءاللہ مدد گار ہوگا جس بھی مالی معالمات میں خرابیاں پیش آ رہی تھیں وہ اب امید ہے تیزی سے دور ہوتی چلی جائیں گی۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

آپ کے لئے مشکل دن ضرور ہیں مگر یہ شر میں خیر ہوتی ہے اس بات کا بھی خیال رکھیں اور ان شاءاللہ اب آپ اس خیر سے بڑا فائدہ حاصل کرنے کی پوزیشن میں ہوں گے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

آپ کیا چاہتے ہیں کہ ساری عمر ایسی ہی گزرے خود سے قدم تو اٹھاتے نہیں ہیں اور تقدیر کو قصور وار سمجھتے ہیں۔ ابھی وقت ہے آپ کوئی فیصلہ کر لیں اپنے لئے تو زیادہ بہتر رہے گا۔

Facebook Comments