پیر 20 مئی 2024

سینیٹ الیکشن پر سپریم کورٹ کا فیصلہ، شیخ رشید میدان میں آگئے

شیخ رشید

اسلام آباد (دھرتی نیوز) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے خفیہ بیلٹ کے فیصلے پر کسی کی ہار یا جیت نہیں ہوئی۔

دھرتی نیوزکے مطابق شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے اچھا فیصلہ دیا ہے، سپریم کورٹ کا فیصلہ آئینی اور حتمی ہے،  سپریم کورٹ نے آرٹیکل 222 اور 226 کے تحت  سنایا ہے۔ سینیٹ الیکشن آرٹیکل 246 کے تحت خفیہ  بیلٹ کے ذریعے ہوں گے۔ اس میں کسی کی جیت ہار نہیں ہوئی بلکہ قانون اور ضمیر کی جیت ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں عمران خان کے امیدوار جیتیں گے۔ ان کی خواہش تھی کہ  ووٹوں کی خرید و فروخت ختم ہوجائے، صدارتی ریفرنس مشروط تھا جس میں یہ نہیں لکھاتھا کہ یہ نافذالعمل ہوگا۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے کرانے کے صدارتی ریفرنس پر اپنی رائے سنادی ہے۔ سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے چار ایک سے فیصلہ سنایا ہے کہ سینیٹ الیکشن خفیہ بیلٹ کے ذریعے ہی ہوں گے لیکن بیلٹ ہمیشہ کیلئے خفیہ نہیں رہ سکتا۔ سپریم کورٹ کے جسٹس یحییٰ آفریدی نے اس فیصلے سے اختلاف کیا ہے۔

Facebook Comments