ھفتہ 27 اپریل 2024

جرمنی کے جنوبی صوبے باڈن ورٹمبرگ کے ایک دیہی علاقے میں 26 سالہ جرمن نوجوان کی فائرنگ سے چھ افراد ہلاک اور دو زخمی

جرمنی کے جنوبی صوبے باڈن ورٹمبرگ کے ایک دیہی علاقے میں 26 سالہ جرمن نوجوان کی فائرنگ سے چھ افراد ہلاک اور دو زخمی

برلن (رپورٹ مہوش خان جرمنی) جرمنی کے جنوبی صوبے باڈن ورٹمبرگ کے ایک دیہی علاقے میں 26 سالہ جرمن نوجوان کی فائرنگ سے چھ افراد ہلاک اور دو زخمی فائرنگ ایک گھر میں کی گئی اور مرنے والوں کاتعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جاتا ہے۔ رپورٹ مہوش خان جرمنی اطلاعات کے مطابق واقعہ آج صبح 12 بج کر 48 منٹ پر پیش آیا جب ایک گھر میں فیملی گیٹ ٹو گیدر چل رہی تھی۔

کہ اچانک اسی خاندان کے ایک 26 سالہ نوجوان نے اندھا دھن فائرنگ شروع کر دی جس سے اسی خاندان کے 6 افراد موقع پر ہی جان بحق ہوگئے جن میں 3 عورتیں اور 3 مرد شامل ہیں۔ جب کہ دو زخمی ہسپتال میں زیر علاج ہیں جن میں سے ایک کی حالت تفتیش ناک بتائ جارہی ہے۔ مقامی پولیس نے مقامی وقت کے مطابق شام پانچ ببجے ایک لائیو پریس کانفرنس کی اس میں اس واقعہ سے متعلق ضروری تفصیلات سے آگاہ کیا اور عوام الناس کو کسی بھی طرح کی افواہیں پھیلانے سے منع کیا۔اور بتایا کہ مارنے والا اسی خاندان کا ایک فرد یے تاہم اس کی مرنے والوں سے کیا رشتے داری ہے یہ اب تک معلوم نہیں ہو سکا۔ یاد رہے کہ امریکہ کی طرح جرمنی میں بھی لائیسنس یافتہ ہتھیار رکھنے پر کوئ پابندی نہیں۔

Facebook Comments