پیر 20 مئی 2024

سینیٹ الیکشن میں جیت کا مشن : وزیراعظم سے پارٹی اراکین کی ملاقاتیں شروع

سینیٹ الیکشن

وزیر اعظم عمران خان پارلیمنٹ پہنچ گئے ، وزیراعظم سے پارٹی اراکین کی ملاقاتیں شروع ہو گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کو لیگل ٹیم پارلیمنٹ کے چیمبر میں سپریم کورٹ کےفیصلے پر بریف بھی کرے گی۔

وزیر اعظم عمران خان آج اور کل ارکان قومی اسمبلی سے ملاقاتیں کریں گے، ارکان اسمبلی کوحکومتی امیدوار کے بارے میں اعتماد میں لینگے۔

اس کے علاوہ پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتوں کےارکان قومی اسمبلی سے بھی ملاقاتیں ہوں گی ، اس سلسلے میں پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کو ضروری ہدایات جاری کردی گئیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم سے وفاقی وزیر نور الحق قادری اورعامر ڈوگرنے ملاقات کی، اس دوران سینیٹ الیکشن اور حلقے کی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ عوام کی فلاح و بہبود ترجیح ہے ، سینیٹ الیکشن میں کامیابی حاصل کرینگے۔

وزیراعظم نے عامر ڈوگر کو ہدایت دی کہ حکومت اور تمام اتحادی اراکین قومی اسمبلی کی ایوان میں حاضری یقینی بنائیں۔

Facebook Comments