ھفتہ 27 اپریل 2024

ایک طرف سینیٹ انتخابات دوسری طرف ڈالر سستا ہو گیا ، سٹاک ایکسچینج کی کیا صورتحال ہے ؟ جانئے

لاہور (دھرتی نیوز)آج سینیٹ انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے لیکن دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں بھی کمی ہو گئی ہے ۔

دھرتی نیوز کی تفصیلات کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں 40 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 157 روپے 45 پیسے پر ٹریڈ کر رہاہے ۔

سٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار کے آغاز میں کچھ بہتری دیکھنے میں آ رہی ہے ، کاروبار شروع ہو ا تو 100 انڈیکس 45 ہزار 964 پوائنٹس پر تھا تاہم کچھ ہی دیر میں اس میں معمولی بہتری آئی اور 129 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس 46 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیاہے اور 46 ہزار 93 پوائنٹس پر آ گیاہے ۔

Facebook Comments