جمعہ 26 اپریل 2024

حکومت کو شکست، اپوزیشن کامیاب، قومی اسمبلی میں کس کس کا ووٹ مسترد ہوا؟ تہلکہ خیز تفصیلات

اسلام آباد (دھرتی نیوز) سینیٹ الیکشن کے سب سے بڑے معرکے میں اپوزیشن جماعتوں نے مل کر تحریک انصاف کی حکومت کو چاروں خانے چت کردیا اور اپنے امیدوار سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو کامیاب کرالیا۔

قومی اسمبلی کے 341 میں سے 340 ووٹ کاسٹ ہوئے جن میں سے حکومتی امیدوار عبدالحفیظ شیخ کو 164 جبکہ اپوزیشن امیدوار یوسف رضا گیلانی کو 169 ووٹ ملے اور سات ووٹ ضائع ہوئے۔

ضائع یا مسترد شدہ ووٹوں میں حکومت کے ووٹوں کی تعداد زیادہ ہے۔ کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریار آفریدی نے خود تسلیم کیا کہ ان کا ووٹ ضائع ہوا، انہوں نے الیکشن کمیشن کو نیا بیلٹ پیپر حاصل کرنے کی درخواست بھی دی لیکن ان کی یہ درخواست مسترد کردی گئی تھی ۔

 اس کے علاوہ مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کا ووٹ بھی ضائع ہوا کیونکہ انہوں نے امیدوار کے نام کے سامنے نمبر لکھنے کی بجائے دستخط کردیے تھے۔ دوسری جانب کامیاب امیدواریوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی موسیٰ گیلانی نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا ووٹ بھی مسترد شدہ ووٹوں میں شامل ہے۔

Facebook Comments